وزیر برائے سماجی بہبود ، تعلیم ، صحت اور طبی تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے آج اننت ناگ کے نانیل کا دورہ کیا اور سماجی بہبود محکمے کی چار نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا افتتاح کیا جو اولڈ ایج ہوم اور پی ایل اے ایس ایچ و پی اے آر ای ای ایس ایچ کی سہولیات کیلئے وقف ہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سماجی بہبود نے وزیر موصوفہ کو ان سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سکینہ ایتو نے کہا کہ حکومت عوام عوام کی فلاح و بہبود اور خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جو سماجی اور معاشی کمزوریوں کا شکار ہیں،کو بااختیار بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے اور فلاحی خدمات کو گراو¿نڈ لیول پر مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ حکومتی اقدامات کے فوائد مستحق افراد تک پہنچ سکیں ۔






