منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نے رام بن کا دورہ کیا

چند ر کوٹ میں شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ یاتری نواس کی پیش رفت کا جائزہ لیا

by Srinagar Mail
22/02/2022
A A
لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نے رام بن کا دورہ کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے آج رام بن کا دورہ کیا اور چندر کوٹ میں شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈیاتری نواس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر ، ڈپٹی اِنسپکٹر جنرل ڈی کے آر رینج سنیل گپتا ، ایدیشنل سی اِی او اَمرناتھ جی شرائین بورڈراہل سنگھ ، ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسر ت الاسلام ، ایس ایس پی رام بن موہتا شرما،اے ڈی سی ہربنس لال ، اے سی آر دھیریندر شرما، چیف اِنجینئر سی پی ڈبلیو ڈی ، جے کے ایس پی ڈی سی کے سینئر اَفسران بھی تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے موقعہ پر ہی جائزہ لیا اور دیگر متعلقہ کاموں کے علاوہ یاتریوں کے لئے بنائی جارہی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔اُنہوں نے یاتریوں کی سہولیت کے لئے شناکت شدہ بلاکوں میں کھانے اورکمبل کے ذخیرہ کی گنجائش پیدا کرنے ، اِستقبالیہ اور رجسٹریشن مراکز قائم کرنے اور تمام نمایاں مقامات پر سائن بورڈ لگانے کی ہدایت دی۔پرنسپل سیکرٹری نے یاتری نواس سائٹ پر لنگروں کے قیام کے لئے تجویز کردہ مقامات کا معائینہ کرنے کے بعدنے ایس اے ایس بی اور ضلع اِنتظامیہ کے افسران کو اس کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایات دیں۔اُنہوں نے پانی اور بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے متبادل پاور سپلائی لائنوں کو یقینی بنانے کی خاطر جے پی ڈی سی ایل کو ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ ایس اے ایس بی کو علاقے میں سٹریٹ لائٹیوں اور فلڈ لائٹس لگانے کے علاوہ جنریٹر سیٹ کے ذریعے بجلی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔پرنسپل سیکرٹری نے جل شکتی محکمہ کو لنگر کی جگہوں اور دیگر شناخت شدہ مقامات پر پانی کی فراہمی کے مناسب اِنتظامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے ایس اے ایس بی کو یاتریوں کی سہولیت کے لئے پینے کے پانی کو فلٹر اور صاف کرنے کے لئے واٹر آر او نصب کرنے کی مزید ہدایت دی۔پرنسپل سیکرٹری نے یاتری نواس کی مؤثر انتظامیہ، ٹریفک، پارکنگ، دیکھ ریکھ، طبی اور ہنگامی خدمات، صفائی ستھرائی کے لئے جامع منصوبے تیار کرنے کی واضح ہدایات جاری کیں۔شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران یاتری نوِاس کو آسانی سے چلانے کے لئے سیکورٹی اور عملے کے اِنتظامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ پرنسپل سیکرٹری نے چیف انجینئر سی پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت دی کہ وہ تمام 17 ڈارمیٹریوں کی کھڑکیوں پر نیٹ لگائیں اور وہاں دیگر مقررہ سہولیات کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے جانکاری دی کہ واٹر سپلائی سکیم پر کام جاری ہے اور ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔اِس سے قبل چیف انجینئر سی پی ڈبلیو ڈی نے پرنسپل سیکرٹری کو یاتری نواس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

اسلامیہ انگلش میڈیم سکول لُرگام ترال میںتقریب منعقد، دسویں جماعت کے حالیہ امتحانی نتائج میں کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی

Next Post

جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن۔۔۔۔

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن۔۔۔۔

جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن۔۔۔۔

چیف سیکرٹری نے محکمہ جنگلات کے یوٹی کیپکس کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے محکمہ جنگلات کے یوٹی کیپکس کا جائزہ لیا

جموں وکشمیر میں  کورونا وائرس سے مزید 104افرادمتاثر، ایک مریض فوت

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 104افرادمتاثر، ایک مریض فوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail