جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 104افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران ایک مریض فوت ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز سری نگر ضلع میں 12افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں چار، کپواڑہ میں ایک اور اننت ناگ میں دو افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر صوبے میں پیر کے روز بڈگام ، پلوامہ ،بانڈی پورہ ، گاندربل ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔جموں ضلع میں پیر کے روز 13افراد کی رپورٹ مثبت آئی، اْدھم پور میں 12، راجوری میں دو، ڈوڈہ میں 29، کٹھوعہ میں تین، سانبہ میں ایک ، کشتواڑ میں 24اور رام بن میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔اْن کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر یوٹی میں ایک مریض کورونا سے فوت ہوا۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں ابتک اس وائرس سے 4747 افراد کی موت واقع ہوئی جن میں سے 2324 صوبے جموں اور 2423 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں پیر کے روز جموں وکشمیر میں 360 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 173جموں اور 187وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ابتک جموں وکشمیر یوٹی میں 445971 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19,691کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,13,74,402تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,52,410معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)1,692صوبہ جموں میں 942 اور کشمیر صوبے میں750)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,45,971اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,747تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,423کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,324کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,28,75,567ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 21؍فروری 2022ءکی شام تک2,24,23,157نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,52,410 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک60,59,235افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,535اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,692فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,46,886اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق55,71,375اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں12ضلع بارہمولہ میں04 ،ضلع کپواڑہ میں01،ضلع اننت ناگ میں 02 نئے معاملات درج کئے گئے۔بڈگام،پلوامہ ،بانڈی پورہ ،گاندربل، کولگام اورشوپیان اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح جموں میں13،ضلع اودھمپور میں12،ضلع راجوری میں02،ضلع ڈوڈہ میں29،ضلع کٹھوعہ میں 03،ضلع سانبہ میں 01،ضلع کشتواڑ میں 24اور ضلع رام بن میں01نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔ پونچھ اور رِیاسی اَضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔