منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ،6سے8ماہ میں اسمبلی چنائو ہونگے

by Srinagar Mail
22/02/2022
A A
جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ،6سے8ماہ میں اسمبلی چنائو ہونگے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

مرکزی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں آنے والے چھ سے آٹھ مہینوں کے اندر اندر جموں میں اسمبلی انتخابات ہونگے کیونکہ حد بندی کمیشن نے لگ بھگ اپنا کام مکمل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں ا ب چناو کسی بھی صور ت میں منعقد کرائے جائیں گے اور اس میں اب شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔ یو پی آئی مانٹرنگ کے مطابق نیوز 18کو دئے گئے ایک انٹرویو میں مرکزی وزیر داخلہ نے واضح کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات آنے والے چھ سے آٹھ مہینوں کے اندراندر منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حد بندی کمیشن نے اپنا کام لگ بھگ مکمل کیا ہے لہذا چناو کا بگل بج گیا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے کشمیر کے متعلق دئے گئے بیان پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اس پر اب کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ بھاجپا کی مرکزی حکومت نے کشمیر پر اپنا موقف سخت کیا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے لہذا اس بات کسی کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ وزیر داخلہ نے راہول گاندھی کی جانب سے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران کشمیر کے متعلق دئے گئے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی کو ملک کی تاریخ کی کوئی علمیت ہی نہیں ہے۔ اُن کے مطابق سال 1962میں کیا ہوا راہول گاندھی کو اس کی کوئی علمیت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے پاکستان اور چین دونوں کو سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجدہ حکومت نے ملک کی سرحدوں کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی کو پارلیمنٹ میں اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ یہ ملک کے دفاع سے جڑا مسئلہ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں اور اب لوگ بھی وہاں آزادفضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا ہے جس کا ثمرہ یہ نکلا کہ سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے جموںوکشمیر میں حالات کو معمول پر لایا ہے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف موجودہ مرکزی حکومت نے زیرو ٹرولنس اپنائی ہے جس وہ سے جموںوکشمیر کے حالات پچھلے سالوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہوئے ہیں۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے ، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت نے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ آج جموں وکشمیر میں ہر سوں امن و امان ہے ، لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر سرکار زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کا رول اہم: وزیراعظم

Next Post

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک فرمان پر دستخط کرکے یوکرین سے علیحدہ ہوئے علاقوںکی آزادی کو تسلیم کرلیا

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان کو تناو¿ کو کم کرنے پر توجہ دینا چاہے:وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان کو تناو¿ کو کم کرنے پر توجہ دینا چاہے:وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

صورتحال کچھ بھی ہو، جموں و کشمیر میں بینکنگ خدمات جاری رہیں گی: ایم ڈی

Next Post
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک فرمان پر دستخط کرکے یوکرین سے علیحدہ ہوئے علاقوںکی آزادی کو تسلیم کرلیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک فرمان پر دستخط کرکے یوکرین سے علیحدہ ہوئے علاقوںکی آزادی کو تسلیم کرلیا

شعبہ اردو یونیورسٹی آف کشمیرمیں یومِ مادری زبان پر نشست منعقد

شعبہ اردو یونیورسٹی آف کشمیرمیں یومِ مادری زبان پر نشست منعقد

چیف سیکرٹری نے جے کے ٹی ڈی سی کی بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی

چیف سیکرٹری نے جے کے ٹی ڈی سی کی بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail