آری پل //وادی کشمیر کے باقی تعلیمی اداروں کے ساتھ جنوبی کشمیر کے ترال کے مختلف تعلیمی اداروں میں یوم اطفال کے حوالے سے طرح طرح کے تقریبات کا انعقاد کیا گیاجن میںبچوں نے بڑ چڑ کر حصہ لیا اوردن بھر رنگا رنگ اور من پسند پروگرام پیش کئے ہیں اس حوالے سے تحصیل آری پل کے سوئی ناڈ لام میں قائم پرائمری سکول میں بھی ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے جہاں اس سکول میں زیر تعلیم ایس ٹی طبقے کے بچوں اپنے منفرد انداز اور زبان میں مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ہیں جن کو یہاں لوگوں نے سراہنا کی ہے ۔