جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ڈوڈہ اور اونتی پورہ میں دلخراش سڑک حادثات

میاں بیوی اورایک پولیس اہلکار لقمہ اجل

by Srinagar Mail
13/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

ڈوڈہ،اونتی پورہ:۲۱، دسمبر:ضلع ڈوڈہ میں منگل کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں میاں بیوی لقمہ اجل بن گئے ۔ادھر اونتی پورہ میں رونما ہوئے ایک سڑک حادثے میں جموں وکشمیر پولیس کاایک اہلکار اپنی جان گنوا بیٹھا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ ،بٹوٹ شاہراہ پر جاٹھی علاقے کے نزدیک ایک آلٹو کارزیر نمبرJK02cH-5892 کوڈرائیورکے کنٹرول سے باہرہوکر کئی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری ،جس میں محکمہ فوڈ،سپلائز وامورصارفین کاایک سابق تحصیل سپلائزآفیسر62سالہ منگت رام ساکنہ چلی بھلیسہ ڈوڈہ اوراُسکی اہلیہ58سالہ شکنتلادیوی شدیدزخمی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم وہاں پہنچی اورفوری بچاﺅ کارروائی عمل میں لاکر دونوں زخمی میاں بیوی کوGMC اسپتال ڈوڈہ منتقل کیاگیا تاہم اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زخمی خاتون راستے میں دم توڑ بیٹھی ۔انہوںنے کہاکہ حادثے میں زخمی ہوئے سابق ٹی ایس اﺅ کو اسپتال میں داخل کرایاگیاتاہم وہ بھی دوران علاج زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ذرائع نے بتایاکہ پولیس نے معاملہ درج کرکے اس سڑک حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ضروری طبی وقانونی لوازمات کومکمل کرنے کے بعدمہلوک میاں بیوی کی نعشیں لواحقین کے سپردکی گئیں ۔ادھر اونتی پورہ میں رونما ہوئے ایک سڑک حادثے میں جموں وکشمیر پولیس کاایک اہلکار اپنی جان گنوا بیٹھا۔ملی تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں سامبورہ کے نزدیک منگل کی صبح ایک آلٹو کار زیر نمبر JK04H-0495سڑک کنارے ایک ڈیوائڈر سے ٹکرا کراُلٹ گئی ،جسکے نتیجے میں اس میں سوار ایک پولیس اہلکار بشیر احمدکوچھے ولد غلام محی الدین ساکنہ نیگوبیروہ بڈگام شدیدزخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ زخمی پولیس اہلکار کوفوری طور پر ایس ڈی ایچ پانپور منتقل کیاگیاتاہم ڈاکٹروںنے ابتدائی طبی معائنے کے بعداس کو مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے بتایاکہ ضروری طبی وقانونی لوازمات کومکمل کرنے کے بعدازجان ہوئے پولیس اہلکارکی میت آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپردکی گئی جبکہ اس سڑک حادثے کی مناسبت سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ہماری فوج نےPLAکوواپس دھکیل دیا

Next Post

بڈگام میں "منشیات کی لت سے بچا¶” پر بیداری پروگرام کا انعقاد

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post
بڈگام میں "منشیات کی لت سے بچا¶” پر بیداری پروگرام کا انعقاد

بڈگام میں "منشیات کی لت سے بچا¶" پر بیداری پروگرام کا انعقاد

جموں و کشمیر میں حالات بہت اچھے اور بھی بہتر ہونے کی امید ہے:دلباغ سنگھ

جموں و کشمیر میں حالات بہت اچھے اور بھی بہتر ہونے کی امید ہے:دلباغ سنگھ

بلاک دیواس گورننس کو دہلیز پر لا رہا ہے: بصیر الحق چودھری، ڈی ڈی سی پلوامہ

بلاک دیواس گورننس کو دہلیز پر لا رہا ہے: بصیر الحق چودھری، ڈی ڈی سی پلوامہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail