پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home صحت وسائنس

دینا بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

by Srinagar Mail
25/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر//دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی ہفتے کے روز شدید سردی مگر خشک موسم کے بیچ مسیحی برادری کا مشہور تہوار کرسمس انتہائی مذہبی تزک و احتشام سے منایا گیا۔سری نگر میں قائم گرجا گھروں میں عقیدت مندوں جن میں مرد و زن اور بچے شامل تھے، کا دن بھر تانتا بندھا رہا اور کورونا گائیڈ پروٹوکال پر من و عن عمل در آمد کے بیچ خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا۔سری نگر کے لالچوک میں قائم کیتھولک چرچ میں بھی صبح سے ہی عقیقدت مندوں کے حاضر ہوکر خصوصی دعاؤں کے اہتمام کا سلسلہ جاری رہا۔دعائیہ مجالس کے دوران حضرت عیسیٰ مسیح کی تعلیمات پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی اور لوگوں سے ان تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں مشعل راہ بنانے کی تقلین کی گئی نیز دنیا کے لئے امن و شانتی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خاص طو پر دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر عقیقدت مندوں کو ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے اوربچوں میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔۔لالچوک میں قائم چرچ میں دلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عقیدت مند نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح دلی میں تمام مذہبوں کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں کو مل جل کر مناتے ہیں میں نے ایسا ہی یہاں بھی دیکھا۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں سری نگر کی اپنی ایک دوست کے ساتھ آئی اور ہم نے مل کر یہاں یہ تہوار منایا۔ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہم میڈیا کے ذریعے بچپن سے کشمیر کے متعلق سنتے آئے تھے کہ یہاں کبھی بھی کچھ ہوسکتا ہے میں نے دیکھا کہ یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔موصوفہ نے کہا کہ یہاں کے لوگ بھی ایک دوسرے کے تہوار مل جل کر مناتے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ایک اور خاتون عقیدت مند نے کہا کہ ہم نے دنیا اور اپنے ملک کی خوشحالی اور امن و آشتی کے لئے دعائیں مانگی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خاص دعائیں مانگی گئیں تاکہ لوگ اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔اس دوران وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ، جہاں ہزاروں کی تعداد میں اس وقت سیاح موجود ہیں، میں قائم چرچ میں بھی مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے حاضر ہو کر کرسمس کا تہوار منایا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں میں بھی ہفتے کے روز کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منایا گیا اور عقیدت مندوں نے گرجا گھروں میں حاضری دے کر خصوصی دعائیں مانگیں۔قابل ذکر ہے کہ کرسمس کا تہوار دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ مسیح کے یوم پیدائش کے بطور ہر سال 25 دسمبر کو منایا جا تا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وزیر داخلہ امت شاہ26دسمبر سے یوپی کے 6روزہ دورے پر

Next Post

سب ضلع ترال کے ہردہ میر علاقے میں فورسز اور جنگجووں کے درمیان جھڑپ شروع

Related Posts

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

حکومت موجودہ صحت سہولیات کو مستحکم کرنے پر توجہ دے رہی ہے ۔ سکینہ اِیتو

این اِی پی ۔2020 جموں وکشمیر کے تمام کالجوں میں نافذ۔ سکینہ اِیتو

این اِی پی ۔2020 جموں وکشمیر کے تمام کالجوں میں نافذ۔ سکینہ اِیتو

منشیات کے عادی اَفراد کے علاج اور باز آباد کاری کیلئے کشمیر میں 11 اور جموں میں 9 اے ٹی ایف کام کر رہے ہیں۔ سکینہ اِیتو

منشیات کے عادی اَفراد کے علاج اور باز آباد کاری کیلئے کشمیر میں 11 اور جموں میں 9 اے ٹی ایف کام کر رہے ہیں۔ سکینہ اِیتو

اسکولوں کا نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کو روکنے میں اہم کردار ہے ۔ سکینہ ایتو

اسکولوں کا نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کو روکنے میں اہم کردار ہے ۔ سکینہ ایتو

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں 100روزہ ٹی بی خاتمے مہم کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں 100روزہ ٹی بی خاتمے مہم کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مسلسل خشک سالی اور برف باری نہ ہونے کا دوسرا تشویشناک رخ

مسلسل خشک سالی اور برف باری نہ ہونے کا دوسرا تشویشناک رخ

Next Post

سب ضلع ترال کے ہردہ میر علاقے میں فورسز اور جنگجووں کے درمیان جھڑپ شروع

ترال میں فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم ،2جنگجوازجان، آپریشن جاری

نریندرمودی جیسی مشکل کشا قیادت ہمارے پاس ہے/مختار عباس نقوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail