منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

دریائے چناب پر تعمیر دنیا کا سب سے اونچا پل 120سالوں کیلئے ڈائزن کیا گیا

دسمبر 2023 یا جنوری 2024 تک کشمیر کو کولکتہ سے بھی جوڑ دیا جائے گا/ مرکزی وزیر ریلوے

by Srinagar Mail
26/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر /26مارچ / دریائے چناب پر تعمیر دنیا کا سب سے اونچا پل 120سالوں کیلئے ڈائزن کیا گیا کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ اس طرح کے ریلوئے پل کی تعمیر انجینئرنگ کیلئے ایک چیلنج تھا تاہم انہوں نے ثابت کرکے دکھایا کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں ۔ مرکزی وزیر ریلوئے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کی اونچائیوں کو چھو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر کونے کو ریل لنک کے ذریعے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر ریلوئے اشونی ویشنو جو دو روزہ دورے جموں کشمیر پر تھے نے دوسرے روز جموں کے ریاسی میں پل کا معائنہ کیا۔اس موقعہ پر انجینئروں کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ دریائے چناب کا ٹرین پل،جو دنیا میں سب سے اونچا ہے، 120 سالوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس پل پر تعمیراتی کام سال 2005 کے آس پاس کہیں شروع ہوا تھا لیکن جب سال 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار سنبھالا تو انہوں نے ذاتی طور پر اس منصوبے کا جائزہ لیا، جو ان کے دل کے بہت قریب ہے اور انہوں نے پل کے ڈیزائن کو 100 سے زائد کی خواہش کی تھی۔ اس موقعہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے پل کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ اسے 120 سال کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو پورے ملک کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ قوم کو اپنے انجینئرز پر فخر ہونا چاہیے جنہوں نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ وزیر نے مزید کہا کہ انجینئرنگ کے کئی چیلنجز تھے۔ لیکن سب سے اہم قیادت کی ”وِل پاور“تھی۔وزیر نے کہا کہ دیگر کے علاوہ، فاو¿نڈیشن ڈیزائن بھی اس پروجیکٹ میں ایک بڑا چیلنج تھا، دوسرا ہمالیہ کے نوجوان پہاڑوں میں سرنگوں کی تعمیر تھا۔ہمارے انجینئرس نے ہمالیہ میں سرنگیں بنانے کے لیے اپنا طریقہ ”ہمالین ٹنلنگ میتھڈ“اپنایا جس کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ رابطہ شروع ہونے کے بعد جموں سے کشمیر کا دورانیہ کم ہو کر 3 سے 4 گھنٹے رہ جائے گا، ویشنو نے کہا کہ جموں سے سرینگر اور اس کے برعکس وندے میٹرو ٹرینیں بھی بہت جلد شروع ہوں گی جو حقیقت میں اور عملی طور پر دونوں کو تبدیل کر دے گی۔ شہر ایک میںہمالیائی خطے میں ریل کے بہت سے منصوبے جاری ہیں اور کچھ پر کام ہو رہا ہےانہوں نے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور کارگو ٹرمینلز کیلئے زمین پر تبادلہ خیال کیا۔ جس پر تین کیلئے زمین کی پہلے ہی شناخت ہو چکی ہے اور باقی ایک کیلئے عمل جاری ہے۔ وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امید ہے کہ دسمبر 2023 یا جنوری 2024 تک کشمیر کو کولکتہ سے بھی جوڑ دیا جائے گا۔جموں پونچھ ریل لنک اور جموں ریلوے اسٹیشن کو ڈویژن بنانے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہاکہ یہ بہت مشکل علاقہ ہے لیکن بہت جلد نئے پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ اور جموں کو ایک ڈویژن میں تبدیل کرنے کیلئے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے اور دیگر تکنیکی چیزوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ویشنو نے یہ بھی کہا کہ سیاحت کے ساتھ، تین مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سے یہ پل نظر آتا ہے اور انہیں سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دی جائے گی تاکہ اس خطے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سرینگر،بارہمولہ، اوڑی شاہراہ پر جاری کام کیلئے 1973 کروڑ روپے کی منظوری

Next Post

پلوامہ نے ٹی بی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post

پلوامہ نے ٹی بی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail