سرینگر /ٹنل کے آر پار دوران شب ہوئی تازہ بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے دوپہر کے بعد تیز ہوائیں ، ہلکی بارش اور کہیںمقامات پر ژالہ باری بھی ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 20 مئی تک مختلف مقامات گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔سی این آئی کے مطابق ٹنل کے آر پار خشک موسمی صورتحال جاری ہے ۔ دن بھر دھوپ چھاﺅ کے کھیل کے بیچ دوران شب وادی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی جس کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں کمی آئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنل کے آ ر پار آئندہ کچھ دنوں تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد دوپہر کچھ ایک مقامات پر تیز آندھی ، ہلکی بارشیں اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، کچھ ایک مقامات پر دوپہر یا شام تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سے 16 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور کچھ مقامات پر بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم اگلے ایک ہفتے تک کسی بڑی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 سے 20 مئی تک مختلف مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ رات 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ قاضی گنڈمیں گزشتہ رات 8.0 ڈگری کے مقابلے میں 10.0 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 5.0 ڈگری کے مقابلے میں 5.6 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جو گزشتہ رات 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 22.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔