پلوامہ //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قائم گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری سکول میں انتظامیہ کی جانب سے ایک میگا ترنگا ریلی کا اہتمام کیا ہے جس میں ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں ،ملازمین اور باقی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔ریلی کے قیادت ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے ڈاکٹر بشارت قیوم نے ایس ایس پی پلوامہ چودھری محمد یوسف،کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدروں کے ہمراہ کیا ہے یہ ریلی بعد میں کالج کے باہر سڑک پر اختتام پزیر ہوئی ہے ۔ ریلی میں ضلع کے مختلف علاقوںسے تعلق رکھنے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں ،ہائر سکنڈری سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔تقریب میں شریک طلباءو دیگر لوگوں نے ہاتھوں میں قومی پر چم اٹھائے تھے اور جوش و خروش کے ساتھ افسران کے ساتھ ساتھ تیز قدم سے چل رہے تھے ۔علاقے میں سخت دھوپ کے باجودلوگوں نے یہاں اس ریلی میںشرکت کی ہے ۔







