سری نگر:۴۱،اگست : جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن
(JKPSC) نے میڈیکل آفیسر ایلوپیتھک کی247 آسامیوں کی بھرتی عمل میںلانے کےلئے نوٹیفکیشن جاری کردی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت وطبی تعلیم میں میڈیکل آفیسر ایلوپیتھک کی247 آسامیوں کی بھرتی عمل میں لانے کیلئے10،اگست2023کو ایک نوٹیفکیشن زیر نمبر 37-PSC(DR-P)آف2023جاری کی ہے ۔اس نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ میڈیکل آفیسر ایلوپیتھک کی247 آسامیوں کی بھرتی عمل میں شرکت کے خواہشمند اُمیدوار JKPSCکی سرکاری ویب سائٹ jkpsc.nic.in پر درخواستیں دے سکتے ہیں۔ درخواست فارم 26 اگست کے بعد جمع نہیں ہونا چاہیے۔ 27 اگست سے29 اگست تک، درخواست دہندگان اپنی جمع آوری یعنی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ امتحان 17 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق JKPSCبھرتی 2023: اہلیت کا معیار،اس عہدے کےلئے عمر کی بالائی حد40 سال ہے۔درخواست فارم جمع کرانے کا عمل کچھ یوں دیاگیاہے۔مرحلہ 1:سرکاری ویب سائٹ jkpsc.nic.in پر جائیں۔مرحلہ2: ہوم پیج پر، امیدواروں کو ہوم پیج پر’نوکریاں‘ٹیگ پر کلک کرنا چاہیے۔مرحلہ 3: رجسٹر کریں اور پوزیشن کےلئے درخواست دیں۔مرحلہ 4: درخواست کی فیس ادا کریں۔مرحلہ 5:JKPSC کی طرف سے تجویز کردہ ایک مناسب فارمیٹ میں مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔مرحلہ 6: درخواست فارم ڈاو ¿ن لوڈ کریں۔مرحلہ7: درخواست فارم کا پرنٹ آو ¿ٹ لیں۔میڈیکل آفیسر کی آسامیوں کے لیے درخواست دینے کے لیے جنرل کیٹیگری کے امیدواروں کو1000 روپے کی درخواست فیس ادا کرنی ہوگی۔





