سید اعجاز
ترال// عبید شریف ولد پیر شریف الدین رفیقی ساکن ڈاڈسرہ ترال کچھ وقت تک علیل رہنے کے بعد آج صبح انتقال کر گئے۔مرحوم کاوالد پیر شریف الدین رفیقی سابق زونل ایجوکیشن افسر چند ماہ پہلے انتقال کر چکے ہیں۔عبید کے انتقال کے ساتھ ہی مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دکھ اور افسوس کا، اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ادھر سینئر جنرلسٹ و کشمیر عظمی کے نامہ نگار پلوامہ سید اعجاز نے بھی پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔۔الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیکر پسماندگان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کے توفیق عطا کرے آمین ۔