جمعہ, مارچ ۳۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

زیون سرینگر میں پولیس بس پر جنگجوئوں کی فائرنگ ، دو اہلکار ہلاک اور 12زخمی

by Srinagar Mail
13/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر / /زیون سرینگر میں سوموار کی شام اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوئوں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنا کر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میںگاڑی میں سوار 14پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت دو اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ مزید دو کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آورں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے۔پانتھ چوک زیون سڑک پر شام دیر گئے اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب مسلح جنگجوئوں نے آئی آر پی کی 9بٹالین بس کو نشانہ بنا کر شدید فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوئوں نے آری پورہ زیون کے نزدیک پولیس گاڑی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میںگاڑی میں سوار 14پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کی گرن گرج سنتے ہی سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے پولیس اہلکار وں کو خون میں لت پایاجس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاںدو پولیس اہلکاروں کی موت ہوئی جن میں سے ایک سب انسپکٹر بھی تھا جبکہ مزید دو کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملی ٹنٹوں نے سرینگر جموں شاہراہ پر زیون سرینگر کے قریب پولیس گاڑی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میںگاڑی میںسوار 14پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ انہوںنے بتایا کہ تمام زخٰمی اہلکاروں کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے دوکی موت ہوئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ مہلوک پولیس اہلکاروں میں سے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسن اور سلکشن گریڈ پولیس اہلکار شفیق علی شامل ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ مزید دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور حملہ آور جنگجو?ں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کشمیر کے موجودہ حالات سے تمام لوگ پریشان/عمر عبداللہ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے آنے والے پنڈت مدن موہن مالویہ کی 160ویں یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کیا

Related Posts

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

سانس کے ذریعے استعمال کی جانے والی کووڈ ویکسین بہت زیادہ مؤثر قرار

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے آنے والے پنڈت مدن موہن مالویہ کی 160ویں یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کیا

چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے کام کاج کا جائیزہ لیا

جموں کشمیر کی موجودہ انتظامیہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام/عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail