منگل, جون ۶, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جموں کشمیر کی موجودہ انتظامیہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام/عمر عبداللہ

by Srinagar Mail
14/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا دعویٰ ہے کہ جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جن علاقوں سے ملی ٹنسی سے خالی کیا تھا وہاں آج ملی ٹنٹوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ان میں دن دھاڑے حملے ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے دور حکومت میں جن علاقوں سے بنکر ہٹائے گئے تھے وہاں آج نئے بنکر بنائے جا رہے ہیں۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز وسطی ضلع گاندر بل میں پارٹی کارکنوں کے ایک کنویشن سے خطاب کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’ہمارا مزاج بدلا نہیں ہے ہم کوئی ایسی بات نہیں کر رہے ہیں جو ہم نے اس سے پہلے کبھی نہیں کی ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہم موجودہ صورتحال پر روشنی ڈال رہے ہیں اور اپنے ساتھیوں سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ لوگ زمینی سطح پر موجودہ انتظامیہ اور حالات کے بارے میں کیا کہتے ہیں‘۔عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے کہا: ’زیون حملہ موجودہ حالات کی طرف ایک اشارہ ہے جموں وکشمیر کی موجودہ حکومت لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہم نے جن علاقوں کو ملی ٹنسی سے خالی کیا تھا وہاں آج ملی ٹنٹوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور دن دھاڑے حملے ہو رہے ہیں۔ ہم نے جہاں بنکر ہٹائے تھے آج ہاں نئے بنکر بنائے جا رہے ہیں ہم نے سیکورٹی فروسز کی تعداد کم کی تھی لیکن آج اس کو بھی بڑھایا جا رہا ہے‘۔موصوف نائب صدر نے کہا کہ بات ترقی کی ہو یا لوگوں کے تحفظ کی موجودہ انتظامیہ ہر سطح پر ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی خاصیت یہ ہے کہ ہم جو بات کشمیر میں کرتے ہیں وہی جموں میں بھی اور دلی میں بھی بولتے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے کام کاج کا جائیزہ لیا

Next Post

وزیر اعظم مودی نے طلب کی بی جے پی وزراء اعلی کی میٹنگ

Related Posts

ڈی ڈی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ کا ترال دورہ

ڈی ڈی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ کا ترال دورہ

بی جے پی کی جانب سے ڈورو اننت ناگ میں ایک روزہ کنونشن منعقد

بی جے پی کی جانب سے ڈورو اننت ناگ میں ایک روزہ کنونشن منعقد

غلام احمد میرپردیش کانگریس صدرکے عہدے سے مستعفی

غلام احمد میرپردیش کانگریس صدرکے عہدے سے مستعفی

/الطاف ٹھاکر نےگردوارہ صاحب  دھرم گنڈ میں حاضری دی

/الطاف ٹھاکر نےگردوارہ صاحب دھرم گنڈ میں حاضری دی

سابق ڈی ایس پی فاروق احمد ریشی پی ڈی پی میں شامل

سابق ڈی ایس پی فاروق احمد ریشی پی ڈی پی میں شامل

حد بندی کمیشن کی سرگرمی لوگوں کو بے اختیار کرنے کی مشق :سید محمد الطاف بخاری

حد بندی کمیشن کی سرگرمی لوگوں کو بے اختیار کرنے کی مشق :سید محمد الطاف بخاری

Next Post

وزیر اعظم مودی نے طلب کی بی جے پی وزراء اعلی کی میٹنگ

پونچھ میں فورسز اور جنگجوؤ ں کے درمیان تصادم،ایک جنگجو جان بحق، آپریشن جاری

زیرو برج سری نگر میں زیون حملے کے خلاف کینڈل لائٹ احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail