جمعرات, جون ۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جموں وکشمیرکو صحیح وقت آنے پر ریاست کا درجہ دے دیا جائے گا/امیت شاہ

by Srinagar Mail
16/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نئی دہلی// مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو پارلیمنٹ میں کہا کہ جموں وکشمیرکو صحیح وقت آنے پر ریاست کا درجہ دے دیا جائے گا۔ ملک کے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کانگریس رکن پارلیمنٹ وویک تنخا کے ایک سوال کے جواب میں یہ تحریری جانکاری دی ہے۔تنخا نے پوچھا تھا کہ کیا جموں وکشمیر اور لداخ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کا کوئی خاکہ ہے؟ تنخا نے یہ بھی پوچھا تھا کہ ان دونوں مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں الیکشن کب تک ہوں گے؟گزشتہ اکتوبر ماہ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سری نگر میں کہا تھا کہ حد بندی کا عمل اور پھر انتخابات کے بعد جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے نیشنل کانفرنس چیف فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ حکومت نے حد بندی کو لیکر اپنا وعدہ توڑا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کا وقت 6 مارچ کے بعد نہیں بڑھایا جائے گا۔نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مرکزی حکومت کو پہلے ریاست کا درجہ واپس کرنا چاہئے، پھر اس کے بعد الیکشن کرانا چاہئے۔گزشتہ ماہ کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے ریاست کا درجہ چھینے جانے پر کہا تھا کہ یہ ایک وزیر اعلیٰ کو رکن اسمبلی بنانے دینے جیسا قدم ہے۔واضح رہے کہ حال میں نیوز 18 کے چوپال پروگرام میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دو سال میں ہوئے ترقیاتی کاموں کی جانکاری دی تھی۔منوج سنہا نے کہا تھا ’جموں وکشمیر میں دو سال میں 25 ہزار پروجیکٹ پورے ہوچکے ہیں۔ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو نوکری مل رہی ہے۔ کسانوں کی آمدنی کے معاملے میں جموں وکشمیر کے کسان پانچویں نمبر پر ہیں، جن کی ماہانہ آمدنی 19-18 ہزار روپئے ہے۔منوج سنہا نے کہا، ’جموں وکشمیر میں 25 نئے نیشنل ہائی وے کے پروجیکٹ پر کام شروع ہوا ہے۔ جموں اور سری نگر ایئر پورٹ سے پروازوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ طبی میدان میں جہاں پہلے تین میڈیکل کالج تھے، وہاں سات نئے میڈیکل کالج اور سات نئے نرسنگ کالج کھلے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وادی کشمیر میں ’چلہ کلان‘ جیسی سردیوں کا زور برابر جاری

Next Post

جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں ریچھ کو مردہ پایا گیا

Related Posts

مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم کا3روزہ دورہ جموں وکشمیر شروع

مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم کا3روزہ دورہ جموں وکشمیر شروع

شادی پورہ گاندربل اورپٹن میں پولیس کی کارروائیاں

منشیات فروشی کی رقم کاملی ٹنسی اورممنوعہ سرگرمیوں کیلئے استعمال

حج2023: آغاز26 جون سے متوقع

حج2023: آغاز26 جون سے متوقع

وزیراعظم نریندرمودی کی والدہ کا 100 سال کی عمر میں انتقال

وزیراعظم نریندرمودی کی والدہ کا 100 سال کی عمر میں انتقال

امت شاکا دور ۂ جموں8مئی کو

شہری اپنے سوشل میڈیا اکائو نٹس کے ڈی پی پرترنگا لگائیں :امت شاہ

ہندوستانی معیشت مزید مضبوط ہو رہی ہے

ہندوستانی معیشت مزید مضبوط ہو رہی ہے

Next Post

جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں ریچھ کو مردہ پایا گیا

تازہ بر ف باری کے بعد سونہ مرگ ۔زوجیلا شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل معطل

مرکز دفعہ370 کی عدالت عظمیٰ میں شنوائی سے گھبرائی رہی ہے/ عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail