سری نگر//جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کھولہ مولہ پیر محلہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک بھاری برکم ریچھ کی لاش برآمد کی گئی ہے۔وائلڈ لائف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’مقامی لوگوں کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد وائلڈ لائف کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ریچھ کی لاش کو تحویل میں لے کر اس سے طبی لوازمات پورے کرنے کی خاطر داچھی گام نیشنل پارک منتقل کیا گیا‘۔بتادیں کہ سردیوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی جنگلی جانور اپنے پیٹ کی آگ کو بجھانے کی خاطررہائشی بستیوں میں نمودار ہو رہے ہیں جس دوران وہ لوگوں پر حملہ آور بھی ہوتے ہیں۔وائلڈ لائف محکمہ کی جانب سے وادی کے اطراف واکناف میں جنگلی جانوروں کو پکڑنے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم اس کے باوجود بھی جنگلی جانوروں کا رخ بستیوں کی اور جاری ہیں جس وجہ سے پہاڑی علاقوں کے لوگ غروب آفتاب کے بعد ہی اپنے گھروں میں محصور ہو کے رہ جاتے ہیں۔