منگل, جون ۶, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

سری نگر میونسپل کارپوریشن کی انہدامی کارروائی کیخلاف ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں ہڑتال

by Srinagar Mail
17/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر//سری نگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے گذشتہ شام دیر گئے چلائی جانے والی انہدامی کارروائی کے خلاف سری نگر کے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ علاقے میں جمعے کے روز تمام دکان مقفل رہے۔دکان داروں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی طرف سے یہ انہدامی کارروائی انہیں اطلاع دئے بغیر ہی رات کے اندھیرے میں انجام دی گئی جس سے ان کو نقصان پہنچا ہے۔ہری سنگھ ہائی سٹریٹ ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے چیئرمین نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میونسپلٹی والوں نے کسی کو بتائے بغیر ہی رات کو آکر ہمارے دکانوں کے تھڑے توڑ دئے۔انہوں نے کہا: ’حکام کو پہلے ہمیں بتا دینا چاہئے تھا اور ہمیں ایک دو دن کا وقت بھی دینا چاہئے تھا تاکہ ہمارا نقصان نہیں ہوتا‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہم معزز شہری ہیں کاروبار کرتے ہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں کرتے ہیں اور ہم تمام طرح کے ٹیکس ادا کرتے ہیں ہمارے ساتھ زیاتی ہوئی ہے‘۔موصوف چیئرمین نے کہا کہ ہمارا ایک وفد اس ضمن میں صوبائی کمشنر سے ملنے گئے بھی گیا ہے۔کشمیر ٹریڈرس اینڈ منی فیکچررس فیڈریشن کے صدر محمد یاسین خان نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ادارے نے بھی یہ انہدامی کارروائی انجام دی ہے انہیں پہلے ہمیں مطلع کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس دہندگان ہیں لہذا ہمارے ساتھ اس مسئلے کے متعلق پہلے بات کی جانی چاہئے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے پاس یہ بات جاننے کے لئے جائیں گے کہ آخر رات کے اندھیرے میں وہ ایسا کرنے پر کیوں مجبور ہوگئے۔ایک دکان دار نے کہا کہ اگر یہ غیر قانونی تھا تو اس کو بنانے ہی کیوں دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ متعقلہ حکام کو پہلے اس سلسلے میں نوٹس جاری کرنی چائے تھی اگر ہم خود نہیں اٹھاتے تو پھر خود آکر ایسا کرنا تھا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ملائیشیا میں کشتی ڈوب گئی،18افراد ہلاک،متعددلاپتہ

Next Post

سری نگر میں CRPF اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

Related Posts

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

سانس کے ذریعے استعمال کی جانے والی کووڈ ویکسین بہت زیادہ مؤثر قرار

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

Next Post

سری نگر میں CRPF اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

ایک ہزار خواتین ، این ڈی اے کے امتحان میں کامیاب

جامع مسجد سرینگر کے ممبر ومحراب مسلسل خاموش،نماز جمعہ کی ادائیگی پرروک، لوگ مایوس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail