منگل, جون ۶, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جموں وکشمیر میں بجلی کی نجکاری کا خمیازہ صارفین کو بھگتنا پڑے گا/تاریگامی

by Srinagar Mail
18/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر// سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں بجلی کی نجکاری سے صارفین اور تاجروں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم گرڈ اسٹیشنوں کی نجکاری کے خلاف کام چھوڑ کرنے والے ملازموں کی حمایت کر رہی ہے۔موصوف لیڈر نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو پہلے کارپوریشن میں تبدیل کر دیا گیا اور ملازمین کو وقت پر تنخواہیں اور ترقیاں دینے کی یقین دہانی کی گئی اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا۔انہوں نے بیان میں کہا لیکن زمینی سطح پر ایسا نہیں ہوا جبکہ اب حکومت بجلی گرڈ اسٹیشنوں کی نجکاری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔مسٹر تاریگامی نے کہا کہ حکومت پی ڈی ڈی کو کارپوریشن میں تبدیل کرنے کے بعد اپنے وعدے پورا کرنے میں ناکام ہوئی ہے جو اس محکمے کے ملازموں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کی نجکاری کی گئی تو اس کا خمیازہ نہ صرف محکمے کے ملازمین کو بلکہ صارفین کو بھی بھگتنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کو بھی گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا کیونکہ اس کے پرائیویٹ مالکان اپنی مرضی کے مطابق فیس مقرر کریں گے۔موصوف لیڈر نے کہا کہ انجینئروں نے بار بار اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ بجلی کی نجکاری کا فیصلہ ملک کی کئی ریاستوں میں ناکام ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگوں کی معاشی حالت خراب ہے، میں ایسا فیصلہ لینا قابل قبول نہیں ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس کا سری نگر میں احتجاج

Next Post

این سی کا حد بندی کمشن میں شرکت کرنا حیران کن/سجاد لون

Related Posts

جموں و کشمیر میں پراپر ٹی ٹیکس کا اطلا ق، خواہ مخواہ کی افواہوں پر لوگ کان نہ دھر یں

جموں و کشمیر میں پراپر ٹی ٹیکس کا اطلا ق، خواہ مخواہ کی افواہوں پر لوگ کان نہ دھر یں

لینڈ ریکارڈس انفارمیشن سسٹم

اللہ ہے نا۔۔۔۔!!

ادویات کی نر خیں آسمان پر

غیر تسلی بخش کار کر دگی اور محکمہ ٔ صحت کا حکمنامہ

چھ لاکھ افراد نشے کے شکار ،اب نہ جا گے تو بہت دیر ہو سکتی ہے !

تبدیلی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں

شام کے وقت ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی شہر کے کئی ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

غیر تسلی بخش کار کر دگی اور محکمہ ٔ صحت کا حکمنامہ

عام اشیا ء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ،محکمہ اُمور صارفین کی نیند کب ٹوٹے گی؟

Next Post

این سی کا حد بندی کمشن میں شرکت کرنا حیران کن/سجاد لون

جموں وکشمیر میں کسی کو بھی پچھلے دروازے سے گھسنے نہیں دیا جائیگا/الطاف بخاری

صدر آئی اے ایس او ڈبلیو اے نے اسکول کے بچوں میں اسٹیشنری ، کھیلوں کا سامان تقسیم کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail