جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

حدبندی کمیشن کی سفارشات پر بی جے پی کا سیاسی ایجنڈا غالب رہا ہے/عمر عبداللہ

by Srinagar Mail
20/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کی سفارشات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کی سفارشات پر بی جے پی کا سیاسی ایجنڈا غالب رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کی صوبہ جموں کو چھ نشستیں اور کشمیر کے لئے صرف ایک نشست رکھنے کی تجویز سال2011 کی مردم شماری کے مطابق جائز نہیں ہیں۔موصوف سابق ویزر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے ٹویٹس میں کیا۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ سفارشات نا قابل قبول ہیں نئی سیٹوں کی تقسیم کاری میں جموں کو چھ اور کشمیر کے لئے صرف ایک سیٹ سال2011 کی مردم شماری کے مطابق جائز نہیں ہے‘۔عمر عبداللہ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ’یہ انتہائی مایوس کن بات ہے کہ کمیشن نے اعداد و شمار کے بجائے بی جے پی کے سیاسی ایجنڈے کو غالب رہنے کی اجازت دی ہے‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’وعدہ کئے گئے سائنسی اپروچ کے برعکس سیاسی اپروچ سے کام لیا گیا ہے۔بتادیں کہ حد بندی کمیشن کی پیر کے روز دلی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی شرکت کی۔اس کمیشن کی سر براہی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس رنجانہ پرکاش ڈیسائی کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کی 90 اسمبلی نشستوں میں سے اب 9 نشستیں شیڈول ٹرائب اور7 نشستوں کو شیڈول کاسٹ کے لئے مختص رکھی گئی ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حد بندی کمیشن نے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات کا خیال رکھا ہے/ رینہ

Next Post

حد بندی کمیشن کی مجوزہ رپورٹ کسی بھی صورت میں قبول نہیں/الطاف بخاری

Related Posts

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

سانس کے ذریعے استعمال کی جانے والی کووڈ ویکسین بہت زیادہ مؤثر قرار

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

Next Post

حد بندی کمیشن کی مجوزہ رپورٹ کسی بھی صورت میں قبول نہیں/الطاف بخاری

لیفٹیننٹ گورنر نے ذاتی اور ادارہ جاتی مسرتوں سے متعلق اے آئی سی ٹی اِی کے اِنڈکس ایپ ’’ یووَر وَن لائف ۔وائی او ایل ‘‘کا آغازکیا

این ایس ڈی کا ڈرامہ اِن ایجوکیشن ورکشاپ سری نگر میں شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail