سری نگر//جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز کے اِشتراک سے نیشنل سکول آف ڈرامہ سری نگر کے تھیٹر اِن ایجوکیشن سینٹر کے زیر اہتمام 15روزہ ڈراما اِن ایجوکیشن ورکشاپ آج یہاں شروع ہوا۔اِفتتاحی سیشن کی قیادت نامور تھیٹر پریکٹیشنرس منوج بھاٹیہ اور حفیظ خان نے کی ۔تھیٹر کے لوگوں کے ذریعے ورکشاپ کے دوران متنوع موضوعات کا احاطہ کیا جائے گاجس کی نگرانی این ایس ڈی کے ٹی آئی اِی چیف عبداللطیف کھٹانہ ذاتی طور پر کر رہے ہیں۔ورکشاپ کو ای ایس ڈی سری نگر کے کوآرڈی نیٹر گلزار گنائی نے ترتیب دیا ہے ۔ورکشاپ میں وادی بھر سے 20 طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ ورکشاپ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹی آئی اِی کے سربراہ نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو ڈرامہ میں تعلیم کی تکنیکوں اور باریکیوں سے روشنا س کرنا ہے ۔عبداللطیف کھٹانہ نے کہا ،’’ اِس ورکشاپ کے ذریعے ہم ڈرامے اور تدریسی سیکھنے کے عمل میں اِس کے اطلاق پر توجہ مرکوز کریں گے۔‘‘یہا ں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اِس برس اَکتوبر میں اِس کے اِفتتاح کے بعد یہ کشمیر میں نیشنل سکول آف ڈرامہ کے تھیٹر اِن ایجوکیشن سینٹر کی پہلی سرگرمی ہے۔کھٹانہ کے مطابق این ایس ڈی کی طرف سے اَب سے اِس طرح کے ورکشاپوں کو باقاعدگی سے منعقد کی جائیں گی۔ ورکشاپ کی اِفتتاحی تقریب میں اکیڈیمی سری نگر میں مقیم سینئر اَفسران اوراین ایس ڈی کی تدریسی فیکلٹی نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ 5؍ جنوری 2022ء کو اِختتام پذیر ہوگا۔