سری نگر//فوڈ فورٹیفکیشن ریسورس سینٹر ( ایف ایس آر سی ) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ،فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈ س اَتھارٹی آف اِنڈیا ( ایف ایس ایس اے آئی ) انوشی شرما نے آج یہاں بینکٹ ہال میں ایف ایس ایس اے آئی ، فوڈ اِنڈسٹری کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور مختلف اِقدامات کی عمل آوری کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔دورانِ تبادلہ خیال کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن جے اینڈ کے شکیل الرحمان راتھر، ڈپٹی کمشنر فوڈ سیفٹی کشمیر ، اسسٹنٹ کمشنران، فوڈ سیفٹی اَفسران ، مختلف فوڈ اینڈ اِنڈسٹریل ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں ،کشمیر فوڈ پروسیسرس ایسو سی ایشن ، اِنڈسٹریل ایسو سی ایشن لاسی پورہ ، اِنڈسٹریل ایسو سی ایشن کھنموہ ، کشمیر بیکرس اینڈ کنفیکشنرس ایسو سی ایشن ، اِنڈسٹریل سٹیٹ اسٹیٹ ایسو سی ایشن ، رنگریٹ اور دیگر متعلقہ شراکت دار بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پرانوشی شرما نے شراکت داروں سے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو معیاری اور صحت بخش خوراک فراہم کرنا آپ کا مقصد ہونا چاہیئے ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ ایف ایس ایس اے آئی کی خدمات جیسے حفظانِ صحت سر ٹیفکیشن، فوڈ سیفٹی اینڈ ٹریننگ سر ٹیفکیشن ( ایف او ایس ٹی اے سی ) اور دیگر یونٹوں کے لئے اِستعمال کریں تاکہ وہ مارکیٹ میں اَپنے لئے ایک جگہ بناسکیں۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے فوڈ فور ٹیفکشین ، ریپر پوز یوزڈ کوکنگ آئیل ، بلیس فل اینڈ ہائی جینک آفرنگ ٹوگاڈ ( بی ایچ او جی)، ہائی جینک ریٹنگ اور ایف ڈی اے کی طرف سے نافذ کئے جانے والے مختلف اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ایک مقصد کے ساتھ شروع کئے گئے ہیں۔لوگوں کو معیاری اورصحت بخش خوراک فراہم کریں۔اُنہوں نے کہا کہ حفظان صحت سر ٹیفکیشن اور ایف او ایس ٹی اے سی اقدامات شروع کئے گئے ہیں تاکہ لوگ ان ریٹنگوں کے مطابق فوڈ آئوٹ لیٹس ، ہوٹلوں اور ریستوراں کا اِنتخاب کرسکیں۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ ایک ٹھوس آئی اِی سی مہم شروع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اِن اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے جس کے ذریعے وہ معیاری اور صحت بخش خوراک کا اِنتخاب کرسکیں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِس آئی اِی سی مہم کے تحت سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر پر ہجوم جگہوں جیسے ہسپتالوں او ربس سٹینڈوں کو دائرے میں لائیں تاکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو اِس کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔انوشی شرما نے کھانے کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران سے کہا کہ کھانے کے ضیاع کو کم کرنے کے لئے ایک مناسب منصوبہ بنایا جائے ۔ اُنہوں نے اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ ہوٹلوں اور ریستورانوں کے بچ جانے والے کھانے کے اِنتظام کے لئے کسی بھی ادارے یا این جی او کے ساتھ تعاون کریں۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے اَفسران سے مزید کہا کہ وہ کھانے کی پیکیجنگ میں پلاسٹک کے اِستعمال کو کم کرنے کے بارے میں بیداری مہم کا اہتمام کریں۔اِس موقعہ پر فوڈ اِنڈسٹری کے مختلف شراکت داروں نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے سامنے کئی مسائل اور تحفظات اُٹھائے ۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔