گرداس پور// بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے منگل کو پنجاب کے گرداس پورمیں ڈیرا بابا نانک علاقے میں بسنتر چوکے پاس بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش کررہے ایک پاکستان درانداز کو مار گرایا۔بی ایس ایف ذرائع کے مطابق آج صبح درانداز جب سرحد پر لگی کٹیلی باڑ کو پار کرنے کی کوشش کررہا تھا،اس وقت سرحد پر چوکس جوانوں نے درانداز کوللکارا اور گولی ماردی گئی۔اسی طرح ڈیرا بابا نانک علاقے میں بسنتر چوکی کے نزدیک بھی ایک ڈرون دیکھا گیا۔ اس دوران، بی ایس ایف اہلکاروں اور سکیورٹی ایجنسیوں نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی کہ کہیں ڈرون نے کوئی مشکوک سامان یا ہتھیار نہ گرایا ہو۔ا س سے پہلے پیر کو پنجاب میں ہندوستان – پاکستان سرحد کے پاس ڈیرا بابا نانک علاقے میں ایک پاکستانی لڑکی کو پکڑی گیا تھا۔بی ایس ایف نے درانداز کے پاس سے کوئی موبائل فون اور پاکستانی کرنسی برآمدکی تھی۔اتوار کی رات بی ایس ایف نے ریاست کے گرداس پور میں ہندوستان – پاکستان سرحد کے پاس ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون دیکھا تھا۔ ڈرون پاکستان کی طرف سے گرداس پور میں کسووال سرحد چوکی سے آرہا تھا۔بی ایس ایف کے جوانوں نے ڈرون کو دیکھا اور اس پر پانچ راؤنڈ فائرنگ کی۔جس کے بعد ڈرون واپس پاکستان کی طرف لوٹ گیا۔