جموں// کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ مرکزی حکومت ہی لے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھ کوششوں کے باوجود بھی پاکستان ہماری ایک انچ زمین بھی حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے اکھنور میں عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔مسٹر آزاد نے کہا کہ اگر پاکستان دوبارہ کوئی غلط حرکت کرئے گا تو اُس سے پھر 1971 یاد دلانا پڑے گا۔اُنہوں نے بتایا بھارت نے ماضی بھی پاکستان کو سبق سکھایا اور مستقبل میں بھی اس سے سخت جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ہمسایہ ملک کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔انہوں نے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت ہی اس ضمن میں کوئی فیصلہ لے سکتی ہے۔اُن کے مطابق کانگریس کی قیادت والی سابق مرکزی سرکار نے جموں وکشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ ہر محاز پر ناکام ثابت ہوئی ہے ، تعمیر وترقی کے حوالے سے جو وعدئے کئے جارہے ہیں وہ من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔