منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

جے کے اے اے سی ایل کا دور وزہ میگا گوجری اَدبی ، ثقافتی سمینار کا آغاز

by Srinagar Mail
29/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں//دو روزہ میگا گوجری اَدبی اور ثقافتی سمینار آج یہاں کے ایل سہگل ہال میں شروع ہوا جس کا اہتمام جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز( جے کے اے اے سی ایل) نے سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل راہل پانڈے کی نگرانی میں کیا ہے۔تقریب میں جموںوکشمیر کے معروف گوجری ادباء، شعر، قبائلی معززین اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر سابق ڈپٹی کمشنر ، شاعر اور مصنف احمد سہنس مہمان خصوصی اور ڈاکٹر جتندر اودھمپور مہمان ذی وقارکی حیثیت سے موجود تھے۔ مشاعرہ کی صدارت معروف براڈ کاسٹر عبدالحمید کسانہ نے انجام دی جبکہ ایوان صدارت میں ڈاکٹر جاوید راہی ، خادم خاکی،شیخ آزاد، ناظم آزاد ، غلام سرورچوہان، خدا بخش خیجی ، صابر ندیم اور دیگر معززین موجود تھے۔اِس موقعہ پر شاہدہ پروین کی جانب سے گوجری لوک گیت پیش کیا گیا جسے حاضرین و سامعین نے خوب سراہا۔ایڈیشنل سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل سنجیورانا نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میں کہا کہ گوجری زبان میں دو روزہ پہلے فلوٹنگ فیسٹول کو گوجر ثقافت کو فرو غ دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے مختلف علاقوں سے 100 سے زائد فن کار ، شاعر اور ادیب اِس ثقافتی میلے میں حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد قبائلی لوگوں میں نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا اور انہیں پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔احمد سہنس نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گوجری اور قبائلی زبان کے دانشوروں سے کہا کہ وہ اَپنی تحریروں سے کمیونٹی ثقافت ، روایات اور تاریخ کے بارے میں رہنمائی اور بیداری پیدا کریں۔گوجری وِنگ جے کے اے اے سی ایل کے سربراہ ڈاکٹر شاہنواز نے جموںوکشمیر یوٹی میں قبائلی لوگوں کی گوجری زبان اور ثقافت کی ترقی کے لئے شروع کئے گئے اِقدامات اور اِس شعبے میں حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں تقریباً 25لاکھ لوگ اِس زبان کو بولتے ہیں اور گوجری زبان کی ثقافت اور ورثے کو محفوظ رکھنے کے لئے اس طرح کی تقریبات کا اِنعقادکرنا جے کے اے اے سی ایل کا پختہ عزم ہے۔اِفتتاحی دِن کے دوران ، متعدد فن کاروں نے ثقافتی پروگرام پیش کئے جن میں کمیونٹی کی ثقافت اور روایات کی عکاسی کی گئی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حیدر پورہ تصادم : پولیس کا تازہ ترین بیان پردہ پوشی کے مترادف /پی اے جی ڈی

Next Post

لیبر ڈیپارٹمنٹ کا مختلف لیبر قوانین پر دو روزہ تربیتی پروگرام کا اِنعقاد

Related Posts

ٹیم جموں جو کہ ایک سماجی تنظیم ہے کے چیئرمین زور اور سنگھ جموال نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

ٹیم جموں جو کہ ایک سماجی تنظیم ہے کے چیئرمین زور اور سنگھ جموال نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور نئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور نئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

چھتیس گڈ میں انکونٹر 31نکسلی اور2جوان ہلاک

پاکستان نے سیز فائر کی چوتھی بار خلاف ورزی کی

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

گزشتہ24گھنٹوں سے موسلادار بارش،خطرناک ژالہ باری ،آندھی نماتیز ہوائیں،سنگرامہ سوپور میںآسمانی بجلی گری

سکینہ اِیتو کا ایمزجموں کا دورہ

سکینہ اِیتو کا ایمزجموں کا دورہ

کشمیر میں رنگ روڑ کا پہلا مرحلہ اکتوبر مہینے میں مکمل ہونے کی امید:پروجیکٹ ڈائر ایکٹر نیشنل ہاوے

کشمیر میں رنگ روڑ کا پہلا مرحلہ اکتوبر مہینے میں مکمل ہونے کی امید:پروجیکٹ ڈائر ایکٹر نیشنل ہاوے

Next Post

لیبر ڈیپارٹمنٹ کا مختلف لیبر قوانین پر دو روزہ تربیتی پروگرام کا اِنعقاد

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا

اتل ڈولو نے بجٹ کی تشکیل سے پہلے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail