جموں//لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آج کنونشن سینٹر میں مختلف لیبر قوانین پر دو روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوا۔ پروگرام کا اِفتتاح لیبر کمشنر جموں وکشمیر عبدالرشید وار نے کیا۔پروگرام کا آغاز روایتی چراغ جلانے سے ہوا ،جس کے بعد ریسورس پرسنوں اور اِن ہاوس ماسٹر ٹرینٹروں کی جانب سے مختلف لیبر قوانین پر تربیتی سیشنوں کا اِنعقاد ہوا۔ اِس ٹریننگ کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مختلف اَفسران اورملازمین کے لئے کپسٹی بلڈنگ پروگرام کے طور پرشروع کیا گیا ہے۔تربیت کا بنیادی موضوع 29لیبر قوانین کو مربوط کرنے والے لیبر کوڈز ہیں جن کو مستقبل قریب میں نافذ ہونے کی اُمید ہے۔اِس تربیت سے دفاتر کے علم کی بنیاد کو اَپ ڈیٹ کرنے اور فیلڈ میں عوامی خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے ان کی سِکلوں کو اَپ ڈیٹ کرنا ہے۔ جموںصوبہ کے 10 اَضلاع کے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ لیبر کمشنر اور فیلڈ عملے نے تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔ تربیتی کورس نئے لیبر کوڈز جیسے اُجرتوں کے ضابطوں ، صنعتی تعلقات کے ضابطوں اور قواعد اور سماجی تحفظ کے ضابطوں ، پیشہ ورانہ تحفظ ، صحت اور کام کے حالات کے ضابطوں کے خصوصی حوالے سے لیبر اِصلاحات پر تفصیل سے بتایا جائے گا۔ اِس کے علاوہ تربیت میں چائلڈ لیبر کے مختلف پہلوئوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی ۔