سری نگر//بلدیو پرکاش نے آج جے اینڈ کے بینک میں پہلے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( ایم ڈی اور سی اِی او) کی حیثیت سے چارج سنبھالا ۔بینک کے ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ سنیل گپتا، جن کے ساتھ صدور ، نائب صدور اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے، نے یہاں کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں اَپنے پہلے ایم ڈی اور سی اِی او کا والہانہ خیر مقدم کیا۔سٹیٹ بینک آف اِنڈیا ( ایس بی آئی ) میں بینکنگ کے اہم شعبوں میں پالیسی سازی اور حکمت عملی بنانے کے بارے میں قومی سطح کے علم کے ساتھ ساتھ سلطنت عمان میں ٹریجریری آپریشنوں مع ترسیلات زرکے کاروبار میں بین الاقوامی شہرت یافتہ بلدیو پرکاش کے پاس تجربہ اور مہارت کا خزانہ ہے ، نے آج بینک کے پہلے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی اِی او کا عہدہ سنبھالا۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ ان کی تقرری کو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے منگل کو ہونے والی میٹنگ کے دوران منظوری دی تھی ،جس کے ایک دِن بعد جموںوکشمیر حکومت نے انہیں بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر مقرر کیا تھا ۔ریزروبینک آف اِنڈیا نے 26؍ اکتوبر 2021ء کو چارج لینے کی تاریخ سے تین برس کی مدت کے لئے بینک کے ایم ڈی اور سی اِی او کے طور پر ان کی اُمید واری کو منظور ی دی تھی۔ چارج لینے کے فوراً بعد ایم ڈی اور سی اِی او بلدیو پرکاش نے بینک کے مجموعی آرگنائزیشنل ڈھانچے کے بارے میں مختلف محکموں اور ان کے کاموں کا ابتدائی جائزہ لینے کے لئے صدور اور دیگر عمودی سربراہان کی میٹنگ طلب کی۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہا رکرتے ہوئے ایم ڈی اور سی اِی او نے کہا،’’ میں اچھی طرح جان گیا ہوں کہ جے اینڈ کے بینک کے پاس 83 سال سے زیادہ عرصے سے لوگوں کی خدمت کرنے کا ایک شاندار ورثہ ہے ۔ لوگوں کے مضبوط جذباتی رابطے سے جموں و کشمیر اور لداخ یوٹیوںکے مالیاتی منظر نامے میں اس کی ایک منظم اہمیت حاصل ہے۔ایم ڈی اور سی ای او نے کہا،’’ آر کے چبر نے نازک موڑ پر ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور بینک کو ایک بہتر ادارے کے طور پر آگے بڑھایا ہے۔اُنہوں نے بینک میں تعمیل کا کلچر مضبوطی سے پیدا کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا،’’ میں بینک کی میراث کو مزید آگے بڑھانے اور اسے ایک نئے دور کے مالیاتی ادارے میں تبدیل کرنے کے لئے کام کرنا اَپنی ذمہ داری کے طور پر دیکھتا ہوں ۔تاہم ، مجھے یقین ہے کہ آج مالیاتی ادارے بہتر کسٹمر سروسز ، بہترین ٹیم ورک او رمؤثر تعمیل کلچر کی وجہ سے کامیاب ہوتے ہیں ۔لہٰذا،آئیے ہم توجہ مرکوز رکھیں اور ایک ٹیم کے طور پر کام کریں تاکہ مل کر آگے بڑھتے ہوئے ہم اس ادارے کو ہر لحاظ سے بہتر بنائیں۔‘‘یہ بات واضح ہے کہ 1991ء میں سٹیٹ بینک آف اِنڈیا ( ایس بی آئی ) میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اس کے پاس ایس بی آئی میں چھوٹے اور بڑے مختلف شاخوں میں بینکنگ کا زائد اَز 30 برس کا تجربہ ہے۔ آخیر میں وہ ایس بی آئی ممبئی میں ڈیجیٹل اور ٹرانزیکشن بینکنگ مارکیٹنگ کے چیف جنرل منیجر بھی رہ چکے ہیں۔