سرینگر: 7 فروری
ڈویڑنل کمشنر کشمیر پی کے پولی نے یہ بات واضح کردی کہ جب تک نہ طلبا میں ویکسینیشن کےعمل کو مکمل کیا جاسکتا ہے تب تک بچوں کی حفاظت کے حوالے سے انتظامیہ کوئی خاطرہ مول نہیں لے سکتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ طلباءمیں ویکسینیشن کے عمل کی تکمیل سے ہی تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ کے این ایس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈویڑنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کہا کہ گونر انتظامیہ کوویڈ 19کے حوالے سے مجموعی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے اور اسکولوں کا دوبارہ کھولنا براہ راست ویکسینیشن سے منسلک اور منحصر ہے کیونکہ انتظامیہ بچوں کی حفاظت کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتی اور اس حوالے سے ہر ممکن سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے لیے انتظامیہ نے پہلے ہی بچوں کی ویکسینیشن کی عمل کو تیز کیا ہے اور انتظامیہ ہر ہفتے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی میٹنگیں کر رہی ہے تاکہ اسکولوں کو کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ لیاجا سکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے بچوں میں ویکسینیشن کی عمل سست پڑ گئی تاہم ویکسینیشن کے عمل کو تیز اور جلدی مکمل کرنے کےلئے محکمہ صحت کو سخت ہدایت دی گئی ہے کیوںکہ بچوں کی مکمل ویکسینیشن ہونے کے بعد ہی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ ڈویڑنل کمشنر کشمیر نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 15 سال سے لیکر 17 سال کی عمر کے بچوں کو ہر حال میں ویکسین لگوائیں کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر کویڈ۔ 19 کے 1000 سے زائد مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں لہذا لوگوں کو حکومت کی جانب سے وضع کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔