جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

کورونا وائرس سے جموں وکشمیرمیںمزید6ہلاک،686متاثر

by Srinagar Mail
08/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر: 7 فروری

جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 686 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ چھ مریض فوت ہوئے۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز جموں وکشمیر میں 686 افراد میں کورونا کی تشخیص ہائی۔انہوں نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں پیر کے روز 119افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 41، بڈگام میں 51، پلوامہ میں 29، کپواڑہ میں 33 ، اننت ناگ میں 30، بانڈی پورہ میں 19، گاندربل میں 9، کولگام میں 33، شوپیاں میں 10کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔جموں ضلع میں 137، ا±دھم پورہ میں 25، راجوری میں پانچ ، ڈوڈہ میں 81، کٹھوعہ میں 10، سانبہ میں 4، کشتواڑ میں 28، پونچھ میں 3، رام بن میں 12اور ریاسی میں 7افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔علاوہ ازیں پیر کے روز 3168 مریض صحت یاب ہوئے جن میں صوبہ جموں سے 1038اور کشمیر ڈویڑن سے 2130 تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ابتک یوٹی جموں وکشمیر میں 427689 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 14924ہیں۔دریں اثنا ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ماہ کے بعد جموں وکشمیر یوٹی میں کورونا کے یومیہ معاملات ایک ہزار سے کم درج ہوئے ہیں۔ماہرین نے جموں وکشمیر انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وویک اینڈ لاک ڈاون کو ختم کرنے کے بعد اسکولوں اور کالجوں میں درس و تدریس کا کام کاج بحال کرنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں اسکولوں اور کالجوں کو کھولا گیا ہے لہذا جموں وکشمیر یوٹی میں بھی مارچ سے قبل ہی اسکولوں اور کالجوں میں درس و تدریس کا کام کاج شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ طلبا و طالبات کو ذہنی پریشانیوں سے نجات مل سکے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 50,340کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,08,09,465تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,47,334معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے14,924(صوبہ جموں میں 4,968 اور کشمیر صوبے میں9,956 )سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,27,689اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,721تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,410کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,311کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,19,18,950ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 07فروری 2022ئکی شام تک2,14,71,616نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,47,334 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک58,76,140افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں28,903اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔14,924فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,35,146اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق53,92,446اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں119ضلع بارہمولہ میں41 ،بڈگام میں51، پلوامہ ضلع میں29،ضلع کپواڑہ میں 33،ضلع اننت ناگ میں 30،ضلع بانڈی پورہ میں19،ضلع گاندربل میں09اور ضلع کولگام میں 33اور ضلع شوپیان میں 10نئے معاملات درج کئے گئے۔اِسی طرح جموں میں137،ضلع اودھمپور میں 25،ضلع راجوری میں05،ضلع ڈوڈہ میں81،ضلع کٹھوعہ میں 10،ضلع سانبہ میں 04،ضلع کشتواڑ میں 28،ضلع پونچھ میں03، ضلع رام بن میں12اور ضلع رِیاسی میں07نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنا¿ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

طلباءمیں صدفیصد ٹیکہ کاری سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی راہ ہموار ہوگی

Next Post

جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن،ٹورسٹ وِلیج نیٹ ورک جموں وکشمیر میں دیہی معیشت کیلئے ایک نئی اُمید

Related Posts

انتظامیہ کا کام تجاوزات کی حفاظت کرنا ، اسے ہر قیمت پر کریں گے:صوبائی کمشنر کشمیر

محکمہ محنت وروزگار جموں وکشمیرکے زیر اہتمام کشمیر ہاٹ سری نگرمیں جامع روز گار میلے کاانعقاد

جموں و کشمیر کے محکمہ صحت میں غیر قانونی تقرریوں پر کمیٹی قائم

چرسو اونتی پورہ پلوامہ میں پہلے رورل مارٹ کا افتتاح

چرسو اونتی پورہ پلوامہ میں پہلے رورل مارٹ کا افتتاح

بڈگام میں ٹرین کی ٹکر سے بزرگ شہری لقمہ اجل

عالمی یوم مادری زبان : وادی میں کئی تقریبات منعقد

عالمی یوم مادری زبان : وادی میں کئی تقریبات منعقد

Next Post

جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن،ٹورسٹ وِلیج نیٹ ورک جموں وکشمیر میں دیہی معیشت کیلئے ایک نئی اُمید

سرینگر تیزاب حملہ کیس کی تفتیش حتمی مرحلے میں،ملزموں کےخلاف بہت جلد چارج شیٹ دائرکی جائے گی: آئی جی پی

9 فروری تک کشمیر وادی میں ہلکی برفبار اور بارشوں کی پیشگوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail