سرینگر:12 فروری
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج تمام 20 اَضلاع کے کووِڈ ٹاسک فورس اور ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر یوٹی میں کووِڈ۔19 صورتحال کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وَبائی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور حکام ایس او پیز کی مکمل پابندی کو یقینی بناتے ہوئے آہستہ آہستہ سکولوں کو دوبارہ کھولنے اور آف لائن کلاسوں کے اِنعقاد کے لئے آگے بڑھ رسکتے ہیں۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سکولوں کو دوبارہ کھولنے ، صفائی ستھرائی ،ٹرانسپورٹیشن ، سکولی تعلیم حکام کی مدد سے طلبا ء کی خاطر حیران کن اوقات کے لئے ماحول کو یقینی بنائیں۔مرکز کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق حاضری سے متعلق والدین / سرپرست کی رضامندی حاصل کی جائے گی اور حاضری میں بھی نرمی برتی جائے گی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ والدین کی رضامندی سے گھر سے تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کو ایسا کرنے کی اجازت ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر نے 15برس سے 18برس تک عمر کے گروپ کے لئے ٹیکہ کاری اور گولڈ ن کارڈوں کی تقسیم کے معاملے پر کوششوں کو تیز کرنے کے لئے ضلعی اَفسران کو ہدایات دیں۔اِس سے قبل محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری وویک بھارد واج نے کووِڈ۔19 کی صورتحال کا تجزیہ ،سرگرم مثبت معاملات ، ٹیسٹنگ ، 15برس سے 18برس تک عمر کے گروپوں کے رابطے کا پتہ لگانے اور ٹیکہ کاری ، سی اے بی کی عمل آوری، اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی اور اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی صحت کے تحت ہفتہ وار اور مجموعی بی آئی ایس رجسٹریشن کی پیش رفت میں حاصل کردہ فیصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اُنہوں نے کہا کہ 15برس سے 18برس عمرتک کے گروپ کے لئے ٹیکہ کاری میں نمایاں اِضافہ ہوا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ اتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعمیرات عامہ ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے،صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس ایس پیز نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں شرکت کی۔