سرینگر:۱۱ فروری
بھا رتیہ جنتا پا رٹی کے سینئر لیڈر ،نائب صدر اور انچارج حلقہ ٔ انتخاب سمبل سونا واری محمد اقبال جا ن نے بانڈی پو رہ میں آج سہ پہر ہو ئے گر نیڈ حملے کی مذمت کر تے ہوئے اس حملہ میں ہلاک ہو نے والے پو لیس اہلکا ر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ایک بیان میں محمد اقبال جا نے اس حملے کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ تشدد کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے اور اس طرح کے واقعات سے جموں وکشمیر کے خرمن ِ امن کو آگ لگا نے کی کو ششیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے اس حملہ میں جاں ں بحق ہو نے والے پو لیس اہلکا ر کو خراج ِ عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہ پو لیس اہلکا ر وادی میں قیام امن میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور ان کی قربا نیاں ہمیشہ یا د رکھی جا ئیں گی ۔انہوں نے جاں بحق پو لیس اہلکا ر کے افراد خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہا ر کر تے ہوئے زخمی ہو ئے پو لیس اہلکا روں کی جلد شفا یا بی کی دعا کی ۔محمد اقبال جا ن نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ زخمی ہو ئے پو لیس اہلکا روں کو تمام تر طبی سہولیات بہم رکھی جا نی چاہئیں ۔