لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سنت گورو روی داس جینتی کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے ایک پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ گورو جی کا انسانیت ، سماجی مساوات ، ہمدردی اور انصاف پر نظریہ آج بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا ’’ میں سنت گورو روی داس جی کو ان کی جینتی پر جھکتا ہوں ، گورو جی کی لازوال تعلیمات نے انسانیت کو نیک اور عمدہ زندگی گذارنے کی رہنمائی کی ، ذات پات ، رنگ اور عقیدے کی بنیاد پر تمام امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے ان کے نظریات ہمارے لئے ایک منصفانہ اور انسانی معاشرے کی تشکیل کیلئے تحریک کا ذریعہ ہیں ۔ ‘‘ لفٹینٹ گورنر نے پرارتھنا کی کہ یہ مبارک موقع یو ٹی میں پائیدار امن اور ترقی اور لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی لائے ۔