جموںوکشمیر حکومت نے مشن یوتھ کا ایک اہم اقدام شروع کیاجس کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے اُمنگوں اور اَحساسات کے لئے ایک راہ کے طور پر کام کرنا ہے۔اِس مشن کا مقصد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں منظم اِنٹرونشنوںسے اُمید ، اَمن اور سماجی و اقتصادی ترقی کے سفیروں میں بے مثال تبدیلی کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔یہ مشن 15برس سے 25برس تک کی عمر کے تمام اَفراد کو ان کی ضروریات کو دُور کرتے ہوئے اُن کی صلاحیتوں اور خواہشات کو پورا کرنے میں مؤثر طریقے سے مدد اور حوصلہ اَفزائی کرتاہے اور نوجوانوں کو اُن کی اُمنگوں کے مطابق اَپنے مستقبل کی تشکیل کے لئے مؤثر اَنداز میں تائید کرتا ہے۔پروگرام کا تصور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو کثیر الجہتی حکمت عملی سے مثبت طور پر شامل کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے جس میں تمام ضروری سسٹمیٹک اِنٹرونشن شامل ہے۔اِس طرح یہ آرگنائزیشن نوجوان کی جامع ترقی کے لئے مانگ پر مبنی اِنٹرونشنوں کو شامل کرنے کا تصور کرتی ہے جس میں لائیو لی ہڈ جنریشن ، سکل ڈیولپمنٹ ، تعلیم ، کونسلنگ اور رِی ہیبلٹیشن ،کھیل اور تفریح وغیرہ کی فراہمی شامل ہے۔جموںوکشمیر میں جامع اور عملی نوجوانوں کی شمولیت اور بااِختیار بنانے کے لئے مشن یوتھ جموںوکشمیر کے تمام 20اَضلاع میں جدید طرزِ تعمیر کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کردہ نوجوانوں کے مراکز کے قیام کا تصور کرتا ہے جو بنیادی طورپر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میںنوجوانوں کے لئے پُر کشش ماحول میںاُمید ، سلامتی اور اُمنگوں کا اِظہار ہو۔
ممکن سکیم
مشن یوتھ کے تحت ’’ ممکن سکیم ‘‘جموںوکشمیر کی نمایاں سکیموں میں سے ایک ہے جس کا مقصد جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو ٹرانسپورٹ شعبے میں نئی چھوٹی تجارتی گاڑیاں پائیدار لائیولی ہڈ کے حصول کے لئے مالی مدد فراہم کر کے سہولیت فراہم کرنا ہے ۔درخواست دہند ہ کو اَپنی پسند کے منظور شدہ ماڈلوں / میکز کی کسی بھی چھوٹی تجارتی گاڑی کا اِنتخاب کرنے کی مکمل آزادی ہے ۔ چھوٹی تجارتی گاڑیوں میں ٹیکسیاں ، منی بسیں ، ہلکی کمر شل گاڑیاں ، ٹیمپو اور پبلک کیرئیرپرمٹ کے تحت شامل ہے ۔ اِس سکیم کو مشن یوتھ جموں وکشمیر میں اِس مقصد کے لئے تشکیل دی گئی ضلع سطح کی کمیٹیوں سے عملایا جارہا ہے۔اِس سکیم کے تحت سکیم بینکنگ پارٹر خریدی جانے والی گاڑی کی آن روڈ قیمت کے صد فیصد تک قرض کی سہولیت فراہم کرے گا۔مشن یوتھ سکیم کے تحت فائدہ اُٹھانے والے کے قرض کی رقم کے لئے 80,000 روپے یا گاڑی کی آن روڈ قیمت کا 10فیصد پیشگی سبسڈی کے طورپر فراہم کرے گا۔گاڑیاں بنانے والا ایک پیشگی خصوصی رعایت بھی فراہم کرے گا جو کہ مشن یوتھ کی طرف سے استفادہ کے قرض کے کھاتے میں فراہم کردہ سبسڈی کی رقم سے کم نہیں ہے۔
تیجسوینی
تیجسوینی (دی ریڈئیٹ) ایک اور سکیم ہے جو خواتین کو پیداواری ، خدمت، تجارت، چھوٹے کاروبار وغیرہ میں آمدنی پیدا کرنے کے لئے بااِختیار بنانے اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔اِس سکیم کے تحت اہل ممکنہ خاتون اَنٹرپرینیوروں کو جے اینڈ کے بینک سے پانچ لاکھ روپے تک مدرا لوں کے تحت مالی اِمداد حاصل کرنے کی سہولیت فراہم کی جاتی ہے۔سکیم کے بینکنگ پارٹنرس سکیم کے تحت پروجیکٹ لاگت کے صد فیصد تک قرض کی سہولیت فراہم کرتے ہیں جہاں مشن یوتھ سکیم کے تحت 50,000 روپے یا پروجیکٹ لاگت کا 10فیصد فراہم کرتا ہے۔تیجسوینی کے تحت کینٹین اور ریسٹرینٹ ، کریچ ، سائبر کیفے، بیوٹی پارلر ، ڈے کیئر سینٹر ، لانڈری اور ڈرائی کلیننگ ، موبائل رئیپر نگ ، فوٹو کاپی سینٹر ، ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ، فٹنس سینٹر ، یوگا سینٹر یا کوئی اور منافع بخش سرگرمی شامل ہیں۔عوام کی مدد کے لئے نئی حکومت کی لائیو لی ہڈ سکیموں کا مقصد کسی بھی سٹارٹ اَپ کا روبار میں دلچسپی رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کو آسان قرضے اور سبسڈی فراہم کرنا ہے۔مشن یوتھ کا بنیادی مقصد بے روزگار نوجوانوں کو فائدہ مند خود روزگار اور ہنرمند اُجرت والے روزگار کے مواقع تک رَسائی کے قابل بنا کر مواقع فراہم کرنا ہے جس کے نتیجے میں نوجوانوں کے لئے نچلی سطح پر مضبوط اداروں کی تعمیر سے ان کی معاش میں قابل قدر بہتری آئے گی۔جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے مستقبل کے لئے اس نظرئیے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش میں مشن یوتھ کے تمام اقدامات کے پیچھے احترام، پہچان، پائیدار حمایت اور یکجہتی اہم اقدار رہنما قوت ہیںجب کہ اَقدار کو جاری کرنے کے لئے مشن یوتھ کے اصولوں میں ردِّعمل، رسائی، شرکت، شمولیت، تنوع، بااِختیار بنانا اور مساوات شامل ہیں۔
یوتھ کلبز
مشن یوتھ نوجوانوں کو شراکتی بہتر حکمرانی میں اہم شراکت داروں کے طورپر بااِختیار بناتا ہے اور اِس سلسلے میں 4,239 یوتھ کلب مشن موڈ پر جموں وکشمیر میں 2021 ء کے اِنٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقعہ پر تشکیل دئیے گئے تھے۔یہ یوتھ کلب رَضا کاروں کو شامل کر رہے ہیں جنہیں حقیقی چیلنجوں سے نمٹنے اور معاشرے میں بامعنی تبدیلی لانے کا موقعہ ملے گا۔یوتھ کلبوں کا آغاز جموں وکشمیر کی تاریخ کا ایک اور سنہر باب ہے جس میں مشن یوتھ کے تحت درج وقت میں 4,239 یوتھ کلبوں کی تشکیل ہوئی ہے ۔جموںوکشمیر حکومت نے نوجوانوں کو گورننس کے عمل اور جموںوکشمیر یوتی کی ترقی میں شراکت دار بنانے کی طرف ایک مضبوط قدم اُٹھایا ہے۔
یوتھ ڈیٹا بینک اور انٹرایکٹو ڈیجیٹل پلیٹ فارم
اِس اقدام کے نتیجے میں نوجوانوں کی شمولیت اور بااِختیار بنانے کے پروگراموں کی مختصر اور طویل مدتی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لئے مطلوبہ مستقل اور قابل اعتماد نوجوانوں کے اعداد و شما ر کا ذخیر ہ تیار ہوگا۔ یہ پہل نوجوانوںکے مشغولیت کے لئے براہِ راست مواصلاتی روابط قائم کرنے میں بھی سہولیت فراہم کرے گی۔اِس اقدام کے تحت جو اہم سرگرمیاں کی جائیں گی ۔اُن میںنوجوان آبادی کا ہدف کے لئے مخصوص ڈیٹا بیس تیار کرنا، ڈیموگرافکس سے لے کر نفسیاتی۔سماجی تعاملات تک کے نوجوان آبادی کے تقریباً 75 اہم نقشوں کو حاصل کرنا، معلومات کی ترسیل کے لئے مؤثر طریقہ کار کے لئے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے نوجوانوں سے متعلق تمام خدمات فراہم کرنا، ’’ڈیجیٹل اِنڈیا‘‘کے تصور کو فروغ دینا، نوجوانوں کے لئے علاقے، جنس، عمر کے لئے مخصوص مصروفیت کے پروگرام ڈیزائن کرنا، تاریخوں کو اَپ ڈیٹ اور ینگ اچیورز کی بطور یوتھ آئیکون رجسٹریشن کے لئے یوتھ گروپس کی تشکیل شامل ہیں۔
ٹورسٹ وِلیج نیٹ ورک پروگرام
جموں و کشمیر اِنتظامیہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں سیاحتی صنعت کو مزید فروغ دینے کے لئے مشن یوتھ کے تحت ’’ ٹورسٹ وِلیج نیٹ ورک ‘‘ شروع کیا ہے۔اس پہل کے تحت جموںوکشمیر یوٹی کے 75 سے زیادہ دیہات سیاحت کو فروغ دیں گے اور ان علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو پائیدار روزگار فراہم کریں گے۔اس اقدام کا مقصد جموں و کشمیر کے 75 دیہاتوں کو سیاحتی گاؤں میں تبدیل کرنا ہے جو تاریخی، دلکش خوبصورتی اور ثقافتی اہمیت کے لئے مشہور ہیں۔نوجوانوں کی قیادت میں پائیدار سیاحتی اقدام دیہی معیشت اور کمیونٹی انٹرپرینیورشپ کو مضبوط کرے گا۔ نوجوانوں اور خواتین کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کرکے بااِختیار بنائے گا۔