حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے230نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے104کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 126کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,51,560تک پہنچ گئی ہے۔اِسی دوران آج مزید827اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے356افراداور کشمیر صوبے کے471افرادشامل ہیں۔آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوسِس کا آج کوئی معاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔جموںوکشمیر یوٹی میں دستیاب پہلی اور دوسری سطح کے مخصوص کووِڈ 5,038 بستروں میں سے 107 یعنی 2.12 فیصد بیڈو ں پر زیر علاج ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28,846کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,12,28,495تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,51,560معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے3,683(صوبہ جموں میں 1,621 اور کشمیر صوبے میں2,062)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,43,132اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,745تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,422کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,323کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,25,46,263ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 16؍فروری 2022ءکی شام تک2,20,94,703نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,51,560 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک60,04,757افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں31,703اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔3,683فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,43,602اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق55,21,024اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں50ضلع بارہمولہ میں08 ،بڈگام میں14، پلوامہ ضلع میں03،ضلع کپواڑہ میں 18،ضلع اننت ناگ میں 03،ضلع بانڈی پورہ میں05،ضلع گاندر بل میں 02 اورضلع شوپیان میں01ے معاملات درج کئے گئے۔ضلع کولگام سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح جموں میں54،ضلع اودھمپور میں08،ضلع راجوری میں03،ضلع ڈوڈہ میں39،ضلع کٹھوعہ میں 03،ضلع کشتواڑ میں 01،ضلع پونچھ میں 09اور ضلع رام بن میں09نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں سانبہ اور رِیاسی اضلاع سے کوئی کووِڈ مثبت معاملے کی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔