وادی کشمیر میں اگرچہ موسم خشک ہے اور بیس روزہ چلہ خورد کا دور اقتدار بھی اختتام ہونے کو ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش یا برف باری ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 فروری تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہ سکتی ہے تاہم اس کے بعد موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا