منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

کوروناوائرس کے اثر میں کمی : لیفٹنٹ گورنرامسال امرناتھ یاترا کیلئے پُرامید

by Srinagar Mail
20/02/2022
A A
کوروناوائرس کے اثر میں کمی : لیفٹنٹ گورنرامسال امرناتھ یاترا کیلئے پُرامید
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے2سال بعد امرناتھ یاتراشروع کرنے کااشارہ دیتے ہوئے کہاہے کہ کوروناو ائرس کااثر کم ہونے سے یہ اُمید پیداہوگئی ہے کہ اس سال یاتراہوگی۔جے کے این ایس کے مطابق جموں اور کشمیر میں کووڈ19 کے معاملات میں کمی آنے کے بعد، مرکزی زیر انتظام علاقے کی انتظامی ممکنہ طورپراس سال ، امرناتھ یاترا کو دوبارہ شروع کرے گی۔خیال ر ہے سالانہ امرناتھ یاترا ہرسال ماہ جولائی میں شروع ہوتی ہے ،اوراس دوران ملک بھر سے کشمیرآنے والے لاکھوں ہندؤ زائرین سطح سمندسے ہزاروں فٹ بلندی پرواقع امرناتھ گھپامیں حاضری دیتے ہیں۔ پہلگام کے مضافاتی پہاڑ پر واقع امرناتھ مندر کی سالانہ یاترا، کووڈ19 وبائی امراض کی وجہ سے لگاتار2سالوں سے معطل ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ روز ایک نیشنل نیوز چینل کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اُمید ہے کہ اس سال یاترا ہوگی کیونکہ کورونا وائرس کا اثر کم ہو رہا ہے۔منوج سنہا کانیوز چینل کیساتھ بات کرتے ہوئے کہناتھاکہ جموں و کشمیر انتظامیہ کووڈ19 کی صورتحال کا جائزہ لے گی اور یاتریوں کی رجسٹریشن کے بارے میں جلد ہی کوئی فیصلہ لے گی۔اس دوران معلوم ہواکہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے یاترا کی تیاری میں کچھ زمینی کام بھی شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹ میں مر کزی وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار کاحوالہ دیتے ہوئے یہ انکشاف کیاگیاہے کہ یاتریوں کیلئے مخصوص مراکزمیں آکسیجن بوتھ اور جانچ کی سہولیات جو انتظامات کئے جارہے ہیں۔مذکورہ عہدیدار نے مزید کہاکہ میٹنگیں منعقد کی جا رہی ہیں جن میں اہم جنکشن کلورٹس پر سڑکوں کو چوڑا کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔انہوںنے یہ بھی بتایا کہ یاترا کے انتظامات کرنے میں شامل تمام محکمے اپریل کے پہلے ہفتے سے منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیں گے، اور ان کا مقصد 15 مئی 2022 تک تمام تیاریاںمکمل کرنا ہے۔وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکارنے بتایاکہ امرناتھ یاترا 2022، اگر منظوری دی جاتی ہے، تو عارضی طور پر27 جون سے ہو گی۔ اس سال یہ یاترا38 دن تک چلے گی اور 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ہندوستان ڈرون کے میدان میں پوری دنیا کو نئی قیادت فراہم کریگا

Next Post

جموں وکشمیر میںمزید 166افراد کورونا سے متاثر

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
جموں وکشمیر میںمزید 166افراد کورونا سے متاثر

جموں وکشمیر میںمزید 166افراد کورونا سے متاثر

محکمہ دیہی ترقی کی مختلف سکیموں کے سالانہ ایکشن پلان کی منظوری

محکمہ دیہی ترقی کی مختلف سکیموں کے سالانہ ایکشن پلان کی منظوری

وادی میں22فروری کو بارشیں متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail