جموںوکشمیر کو یہاں وِگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں مرکزی وزیر محنت و روزگار بھوپندر یادو کے ذریعہ غیر منظم مزدوروں کی رجسٹریشن میں اِس کی کامیابی کے لئے پہلا انعام دیا گیا۔وزارتِ محنت و روزگار نے وِگیان بھون نئی دہلی میں غیر منظم مزدوروں کے 25 کروڑ رجسٹریشن کے جشن کا اہتمام کیا۔یہ ایوارڈ کمشنر سیکرٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ سریتا چوہان کے ساتھ لیبر کمشنر اے آر وار نے حاصل کیا۔اِی ۔ شرم پورٹل کو وزارتِ محنت و روزگار کے ذریعہ تیا ر کیا گیا ہے اور غیر منظم کارکنوں کا قومی ڈیٹا بیس بنانے کے لئے 26؍ اگست کو شرو ع کیا گیا ہے۔جموںوکشمیر نے پورٹل کے آغاز کے بعد سے 31لاکھ سے زیادہ غیر منظم کارکنوں کو رجسٹر کیا ہے ۔ اِس طرح 38 لاکھ کی ہدفی کامیابی میں سے 82فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے۔ابتداً ، رجسٹر ڈ ورکر2لاکھ تک کے ایکسیڈنٹ اِنشورنس کے فوائد کے تحت آتے ہیں ، غیر منظم کارکنوں کی تعداد بہت جامع ہے اور وہ تمام سیلف ایمپلائیڈہیں جو اِنکم ٹیکس اَدا نہیں کرتے ، ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ سکیم میں سبسکرائب نہیں کرتے اور اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔اِی ایس آئی سکیموں کی رجسٹریشن کے اہل میں تعمیراتی کارکن ، مائیگرنٹ ورکرس ، گھریلو کارکن، زرعی کارکن ، خود روزگار کارکن، سٹریٹ وینڈر ، چھوٹے دکاندار ، آشاورکرس ، آنگن واڑی ورکرس ، ماہی گیر ، ایس ایچ جی کے اراکین،غیر منظم پلانٹیشن ورکرس اور پلیٹ فارم کے کارکنان غیر منظم کارکن قابل ذِکر ہیں۔