سری نگر:۹۲،اکتوبر:جے کے این ایس : مرکز میں برسراقتدارجماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چگھ نے ہفتہ کوکہاکہ کشمیر کے بارے میں اٹل بہاری واجپائی اورنریندردمودی کے نظرےے میں کوئی فرق نہیں بلکہ دونوں رہنماﺅں کانظریہ ایک ہی ہے۔انہوںنے کہاکہ5اگست2019 کودفعہ370اور35Aکومنسوخ کرکے وزیراعظم مودی نے اٹل بہاری واجپائی کے کشمیرمشن کوپورا کیا۔جے کے این ایس کے مطابق جموںمیں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھاجپا کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چگھ نے کہاکہ دفعہ370اور35Aکومنسوخ کرناشیاماپرساد مکھرجی اوراٹل بہاری واجپائی کاخواب تھا،اوروزیراعظم مودی نے دونوںآنجہانی رہنماﺅںکاخواب5اگست2019کوپورا کیا۔وہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ کے اس بیان کہ اٹل بہاری واجپائی کی کشمیر سے متعلق پالیسی ونظرےے اورموجودہ پالیسی ونظریہ میں فرق ہے ،کا جواب دے رہے تھے ۔ ترون چگھ نے کہاکہ عمر عبداللہ بھاجپاکی جموں وکشمیر میں آمد سے مایوس ہیں کیونکہ بقول موصوف عمر عبداللہ کے شاہی دعوت خانہ کادروازہ بندہوگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ عمرعبداللہ اوراُن کے والد ہمیشہ جموں صوبے اورکشمیروادی کے لوگوںکولڑاتے رہے اوربنیادی حقوق سے بھی محروم رکھتے تھے ۔بھاجپا کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چگھ نے مزید کہاکہ این سی کی تین نسلوںنے جموں وکشمیرکولوٹااوراپنے خزانے بھرتے رہے جبکہ لوگ غریبی کی چکی میں پستے رہے۔انہوںنے کہاکہ عوام نے این سی لیڈروںکومسترد کردیاکیونکہ اُنھیں ان کی دوغلی باتوںکاپتہ چل گیاہے۔