جموں، 30 اکتوبر: جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون دیکھا گیا۔بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ پاکستانی ڈرون کو سنیچر کی رات آئی بی کے ساتھ ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں دیکھا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی جاری ہے۔آئی بی کے ساتھ ڈرونز کو دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کی آئی ایس آئی کی مدد سے اسلحے اور گولہ بارود کی کھیپ سرحد کے ہندوستانی حصے میں گرانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔