- سرینگر //جموں و کشمیر میں تقریباً 30,000 سرکاری آسامیاں پُر کی گئی ہیں، جن میں سے گزشتہ -1.5 سالوں میں تقریباً 20,000 نوکریاں دی گئی۔ان باتوں کا اظہار پریم منسٹر نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےروزگار میلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا
21ویں صدی کی یہ دہائی جموں و کشمیر کی تاریخ کی سب سے اہم دہائی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اپنی ریاست کی ترقی کے لیے بڑی تعداد میں آگے آ رہے ہیں۔ جس طرح سے جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے، کنیکٹیویٹی کو بڑھایا جا رہا ہے، اس سے جموں و کشمیر میں سیاحت کی صنعت مضبوط ہوئی ہے: وزیر اعظم مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر کے روزگار میلہ میں اپنے خطاب میں میا کہا ہے۔۔وزیر عظم نے کہا میں منوج سنہا اور ان کی ٹیم کی اس حقیقت کے لیے تعریف کرتا ہوں کہ وہ بدعنوانی کی بیماری کو ختم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں: پی ایم مودی نے کانفرنس کے ذریعے جموں و کشمیر کے روزگار میلے سے خطاب کیا