سید اعجاز
// ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے منگل کے روزترال کے گجر بستیوں کا دورہ کیا اورسڑک رابطہ اور دیگرسہولیات کا موقعہ پرجائزہ لیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نریگا کے تحت بستیوں تک حال ہی میں تیار کی گئی سڑک کا معائنہ کیا اور سڑک کی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ لنک حال ہی میں آر ڈی ڈی ترال کے ذریعہ تیار کیا گیا تھا، جو مکینوں کے لئے راحت باعث بن گیا۔انہوں نے Pmgsy کے ساتھ مناسب اپ گریڈیشن کے لیے Pmgsy 4 میں اسی لنک کو شامل کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے عوام کے مختلف مطالبات / شکایات سنیں اور فوری کارروائی کو یقینی دہانی کی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے کہادیہی علاقوں اور دیہی انفراسٹرکچر کو نہ صرف جدید سہولیات اور پائیدار بنانے بلکہ دیہی معیشت کو چلانے اور دیہی نقل مکانی کو روکنے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔