سید اعجاز
ترال//سائبر کرائم کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے، اونتی پورہ پولیس نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول پامپور، پولیس اسٹیشن ترال اور پولیس اسٹیشن اونتی پورہ، بڈگام میں ٹاون حال ماگام و پولیس اسٹیشن بیروہ اور پلوامہ میں مختلف اسکولوں میں سائبر بیداری کے ساتھ سائبر جاگرکتہ پروگراموں کا انعقاد کیا۔پروگراموں کی صدارت متعلقہ ایس ڈی پی اوز کے ساتھ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے کی۔ پروگرام میں متعلقہ علاقوں کے معزز شہریوں، نوجوانوں، مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباءنے شرکت کی۔اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام الناس بالخصوص طلباءمیں سائبر فراڈ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرنگ افسران نے شرکاءکو مشورہ دیا کہ وہ انٹرنیٹ سرفنگ کے دوران مشکوک ویب سائٹس سے بچنے کے لیے محفوظ برا¶زنگ کی عادات اپنائیں ۔ اس کے علاوہ ساتھ ہی شرکاءسے اپیل کی کہ وہ او ٹی پی ایس یا بینک اکا¶نٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈ شیئر نہ کریں اور انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شرکاءکو نامعلوم افراد کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرنے یا سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کے ساتھ چیٹ کرنے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔شرکاءکو مختلف قسم کے سائبر خطرات وجرائم جیسے شناختی چوری، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، او ٹی پی فراڈ، آن لائن گیمنگ فراڈ وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاءنے "سائبر آگاہی پروگرام” کے انعقاد اور سائبر جرائم کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے اونتی پورہ پولیس کی کوششوں کو سراہا۔