سرینگر / اے ڈی جی پی کشمیر شری وجے کمار-آئی پی ایس نے625پولیس اہلکاروں کے حق میں ترقی کے احکامات صادر کئے۔ اے ڈی جی پی کشمیر شری وجی کمار ۔ ائی پی ایس نے محکمانہ پریموشن کمیٹی کے سفارشات پر 206 ہیڈ کانسٹیبلون کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر، اور 419کانسٹیبلوں کو سیلکشن گریڈ کانسٹیبلان کے عہدے پر ترقی کے احکامات صادر کئے ۔ 206 ہیڈکانسٹیبلوں میں سے 50 ہیڈکانسٹیبلوں کو باضابطہ طور پر اے ایس ائی کے عہدے کے لئے فارمل آڈر جاری کیا گیا ہے جبکہ 156 ہیڈکانسٹیبلوں کے سلسلے میں فارمل آڈر پروموشن کورس کوالیفائی کرنے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔اے ڈی جی پی کشمیر نے ان نئے ترقی پانے والے افسران واہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ ترقی پانے والے افسران و اہلکار ان لوگوں کے مفادات، جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن و سکون کی بحالی کے لیے ایمان داری اور لگن سے کام کرے ۔