ڈورو میں نیشنل کانفرنس کے ورکران کی مینٹنگ منعقد
اب کی بار علاقے میں نیشنل کانفرنس جیت درج کرے گی:سید توقیر
سری نگر:۸،نومبر: کے این ایس : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں نیشنل کانفرنس کے ورکران کی ایک میٹنگ ڈورو کلانچونسی کے انچارج سید توقیر کی صدارت میں منعقد ہوئی ہے جس میں تمام پارٹی ورکران کی ایک بڑی تعدادنے حصہ لیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار میر ارشد کے مطابق یہ میٹنگ ٹاون ہال ڈورو میں منعقد ہوئی ہے جس میں حلقہ انتخاب کے تمام ورکران نے حصہ لیا ہے ۔اس موقعے پر سید توقیر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیشل کانفرنس ایک ہی ہے اور کسی کو ایک دوسرے سے نہ کوئی گلہ ہے اور نہ شکایت انہوں نے بتایا علاقے میں کچھ سینئر ورکران اپنے کاموں میں کبھی مصروف رہتے ہیں اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں آپس میں اختلاف ہے ۔انہوں نے بتایا اب کی بار ہم سب مل کر ڈور حلقہ انتخاب کی سیٹ سمیت تمام سیٹوں پر جیت درج کریں گے ۔ان کے علاوہ اس میٹنگ میں غلام نبی اڈگامی،مشتاق احمد بٹ،فیروز احمد وانی ظفر اللہ خان ،ایدوکیٹ مسٹر حسین بٹ قابل ذکر ہیں۔یہاں موجود تمام ورکران نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ نیشنل کانفرنس جو یہاں کے لوگوں کی ترجمان کے لئے کام کریں گے اور جب بھی انتخاب ہوں گے تو پارٹی کو زمینی سطح پر آج سے ہی مضبوط بنانے کے لئے کام کریں گے۔