ہائر سیکنڈری سکول نورپورہ اونتی میں یوم آئین منایا گیا
سید اعجاز
ترال// جموں و کشمیر کے باقی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر اونتی پورہ کے نور پورہ یوم آئین کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں طلباء اورطلباء نے حصہ لیا۔اس دوران نے آئین کے بانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کا اعتراف کرنے کے لیے یوم دستور منایا۔
اس سال اس دن کی تھیم ‘ہندوستان – جمہوریت کی ماں’ آئینی طور پر، ہندوستان جمہوری، سوشلسٹ، سیکولر، خودمختار جمہوریہ، انصاف، مساوات اور آزادی کا مظہر ہے۔ یہ دن ہمارے آئین کے اعلیٰ بنیادی پیرامیٹرز کے ساتھ ملک کے عوام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ادارے میں منعقد ہ تقریب میں آئین پر مقررین اپنے خیالات کا اظہار کیا۔۔