سرینگر// پی ڈی پی کی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی نے 5 اگست 2019 کو ہم سے جو کچھ بھی چھین لیا ہے وہ سب کچھ سود کے ساتھ واپس لایا جائے گا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر کے ایس کے پارک میں پی ڈی پی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "میں اللہ کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ بی جے پی نے 5 اگست 2019کو ہم سے جو کچھ بھی چھین لیا، اسے سود کے ساتھ واپس لایا جائے گا۔”انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی مرحوم مفتی محمد سعید کے نقش قدم پر چل رہی ہے اور ان کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک لے جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان بی جے پی نہیں ہے۔ "جموں و کشمیر نے گاندھی، نہرو، ابوالکلام آزاد، تشار، راہول وغیرہ کے ہندوستان سے الحاق کیا اور ہم ہندوستان کو بی جے پی کا میدان جنگ نہیں بننے دیں گے۔پی ڈی پی یوتھ کنونشن میں کشمیر کے شمالی، جنوبی اور وسطی حصوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نے پی ڈی پی صدر کے حق میں نعرے لگائے۔ (