جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع ٹنگمرگ گاﺅں میں ایک معمر خاتون کے پیر پھسل جانے سے نالہ میں غرقاب ہوگئی۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق جموں وکشمیر کے کولگام میں واقع ٹنگمرگ گاﺅں میں ایک معمر خاتون کے پیر پھسل جانے سے نالہ میں غرقاب ہوگئی۔ متوفی کی شناخت حنیفہ بیگم زوجہ غلام محمد میر ساکن منز گام کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔