منگل, ستمبر ۲۶, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

موسم خشک اورمطلع صاف، شدید سردی کی لہر ،سری نگرمیں گہری دُھند

پوری وادی میں شبانہ پارہ نقطہ انجماد سے نیچے ,جموں و کشمیر میں7 دسمبر تک کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں :محکمہ موسمیات

by Srinagar Mail
28/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۸۲،نومبر:موسم خشک اورمطلع صاف رہنے کے باعث پوری کشمیر وادی سخت ترین سردی کی لپیٹ میں ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ7دسمبرتک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے ،اسلئے درجہ حرارت میں مزید گراﺅٹ کیساتھ آنے والے دنوںمیں سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوسکتا ہے ۔متعلقہ محکمے نے بتایاکہ پیرکی صبح شہر سری نگر میں گہری دُھند چھائی رہی ۔اس دوران پیر کے روز آسمان پر کبھی ہلکے توکبھی گھنے بادل چھائے رہے جبکہ بازاروںمیں گرم ملبوسات اورجوتوںکی خریدوفروخت بھی بڑی گئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق اتوار اور پیرکی درمیانی رات مشہور سیاحتی مقام پہلگام سردترین مقام رہا ،کونکہ وہاں رات کے وقت پارہ منفی4ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیاجبکہ کپوارہ ،سری نگر اورگلمرگ بالترتیب منفی2.1،منفی 1.8اورمنفی 1.0ڈگری سینٹی گریڈکیساتھ دیگر سردترین مقامات رہے ۔اس دوران شمالی ،وسطی اورجنوبی کشمیر کے بیشتر میدانی اوربالائی مقامات پر بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈکیاگیا۔سری نگرشہر اوراسکے نواحی علاقوںمیں پیر کوصبح 8بجے تک اتنی گہری دھند چھائی رہی کہ ڈرائیوروںکوہیڈلائٹس آن کرکے گاڑیاں چلانی پڑیں ۔محکمہ موسمیات نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ اتوار اور پیرکی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔انہوں نے کہا کہ گرمائی دارالحکومت میں سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے0.9ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ قاضی گنڈ میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہاںدرجہ حرارت معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں اتوار اور پیرکی درمیانی رات پارہ منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈتھا اور یہاں یہ معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوگزشتہ رات کے برابراہے اور یہ اس جگہ کےلئے معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کی طرح تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں اتوار اور پیرکی درمیانی رات پارہ منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جومعمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے24 کے لیے بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے اورساتھ ہی کہا ہے کہ 7 دسمبر تک کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کشمیریونیورسٹی کے شیخ العالم بائزہوسٹل میں بیت الخلاء اور ٹرانسپورٹ کی سہولت کی کمی پر جے کے سٹوڈنٹس کہ اظہارناراضگی

Next Post

محبوبہ مفتی نے گپکار رہائش گاہ خالی کر دی

Related Posts

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

جنوبی کشمیر کے 4نوجوان اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے مبتخب

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے صحت ، سکولی تعلیم اور ایف سی ایس اور سی اے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جمبو چڑیا گھر کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اِختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا

چیف سیکرٹری نے جمبو چڑیا گھر کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اِختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ’سوچھتا ہی سیوا ‘مہم کے تحت ’شجرکاری مہم ‘کا آغاز کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ’سوچھتا ہی سیوا ‘مہم کے تحت ’شجرکاری مہم ‘کا آغاز کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے مکیش سنگھ اور انو پما پانڈے کی کتاب ” کرس آف دی پیر “ کی رسم رونمائی کی

لیفٹیننٹ گورنر نے مکیش سنگھ اور انو پما پانڈے کی کتاب ” کرس آف دی پیر “ کی رسم رونمائی کی

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

وادی کشمیر میں موسم نے لی کروٹ کئی بالائی علاقوں میں موسم کی پہلی ہلکی برف باری

Next Post
محبوب مفتی، 3 سابق ایم ایل اے کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا حکم

محبوبہ مفتی نے گپکار رہائش گاہ خالی کر دی

پی ایم کسان سکیم ،وراثتی انتقال اپنے نام نہ ہونے کی وجہ سے40فیصد کے قریب لوگ سکیم سے باہر ہوئے

پی ایم کسان سکیم ،وراثتی انتقال اپنے نام نہ ہونے کی وجہ سے40فیصد کے قریب لوگ سکیم سے باہر ہوئے

سیمو ترال میں مفت آیوش طبی کیمپ کا انعقاد

سیمو ترال میں مفت آیوش طبی کیمپ کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail