سری نگر:01،دسمبر:/ ایڈز کے عالمی دن پر ضلع پلوامہ کے جڈورہ علاقے میں محکمہ آیوش کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپ میںشرکت کر کے اپنا علاج معالجہ کروا کے مفت ادویات حاصل کیں۔اس موقع پر میڈیکل آفیسر آیوش یونٹ ڈسڑکٹ ہسپتال پلوامہ ڈاکٹر الطاف حسین شاہ نے آیوش ادویات کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ آیوش پلوامہ اور کامران ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے جڈورہ پلوامہ میں ایک روزہ مفت میڈیکل اور جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ کا افتتاح میڈیکل آفیسر آیوش یونٹ ڈسڑکٹ ہسپتال پلوامہ ڈاکٹر الطاف حسین شاہ نے کیا۔اس موقع پر کامران ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے چیرمین کامران خورشید، علاقے کےسوشل ورکر ریاض احمد کے علاوہ دیگر کئی افراد موجود تھے۔کیمپ کے دوران بڑی تعداد میں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ساتھ ہی ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔اس موقع پرڈاکٹر الطاف حسین شاہ نے ایڈز سے روک تھام کے بارے میں جانکاری عام کرنے کے علاوہ احتیاطی تدابیر کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کیمپ کے دوران عوام کو انڈین سسٹم ا?ف میڈیسن اور ا?یودویک ادویات کے بارے میں جانکاری دی۔علاقے کے لوگوں نے میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔