ہائی اسکول ترال بالا میں سالانہ دن پر تقریب
ترال: گورنمنٹ ہائی اسکول ترال بالا میں بدھ کو سالانہ دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر طلباء نے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں سے شرکاء کو محظوظ کیا۔ پروگرام میں میونسپل کمیٹی کے کونسلر نظیر احمد مہمان خصوصی کے بطور شامل رہے جنہوں نے طالب علموں کی کاوشوں کی سراہنا کی۔ پروگرام کا اختتام اسکول کی ہیڈ ٹیچر محترمہ وحیدہ اختر کی نگرانی میں احسن طریقے سے کیا گیا، جبکہ اسکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔