ہندوارہ:۷، دسمبر:میڈیا ایسوسی ایشن ہندوارہ کے جنرل سکریٹری اورسینئر نامہ نگار راجہ اکبر کے والد نسبتی ریٹائر ماسٹر ثناو اللہ بٹ کے انتقال پر کئی ہائی فکر طبقے کے لوگوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحوم کی عمر 70سال تھی ۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق حاجی ثنا اللہ بٹ علیل تھے اور منگل کی شام انہوں نے آخری سانس لی۔ مرحوم ایک انسان پرور شخص تھے اور ایک زہین انسان مانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال پر کئی لوگوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ڈھارس بندھائی کی ادھر کئی سیاسی سماجی ودیگر انجمنوں سے وابستہ لوگوں جن میں ممبر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل ماور خورشید احمد ڈار نے، چیئرمین ٹیچرز فورم جموں و کشمیر محمد امین خان ،صدر اے آئی پی خورشید احمد شیخ ،سرپنچ ہرل رئیس احمد میر، ٹریڈرس فیڈریشن صدر اعجاز صوفی،باٹا شیخ انٹرپرائز شیخ محمد الطاف،صوفی عرفان، سابقہ ایڈیٹر راہی نثار نے راجہ اکبر کے ساتھ دلی ہمدردی اور رنج وغم کا اظہار کیا۔